اپ ڈیٹ: 09 January 2023 - 07:55

امریکہ، جاپان اور فرانس کا مشترکہ جنگی مشقوں کا فیصلہ

جاپان پہلی بار آئندہ ماہ امریکہ اور فرانس کے ساتھ مشترکہ جنگی مشقوں کی میزبانی کرے گا۔
خبر کا کوڈ: ۴۵۰۸
تاریخ اشاعت: 12:38 - April 25, 2021

امریکہ، جاپان اور فرانس کا مشترکہ جنگی مشقوں کا فیصلہمقدس دفاع نیوز ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ جاپان پہلی بار آئندہ ماہ امریکہ اور فرانس کے ساتھ مشترکہ جنگی مشقوں کی میزبانی کرے گا۔ اطلاعات  کے مطابق جاپان کے وزیر دفاع نوبو کیشی نے ملک کے جنوب مغربی حصے میں بڑے پیمانے پر جنگی مشقوں کے انعقاد کا اعلان کردیا ہے جس نے اس خطے میں چین کے تحفظات میں اضافہ کردیا ہے۔

اس حوالے سے جاپانی وزیر دفاع نے مزید کہا کہ رواں سال 11 مئی سے 17 مئی تک ہونے والی ان زمینی مشقوں میں تینوں ممالک کی بری افواج حصہ لیں گی۔  ٹوکیو مشرقی اور جنوبی سمندر میں چین کی بڑھتی ہوئی دلچسپی کا تدارک کرنے کے لیے اپنے اہم اتحادی امریکہ کے ساتھ دفاعی تعاون بڑھا رہا ہے۔ جب کہ فرانس بھی آزاد اور قابل رسائی انڈو پیسفیک کا تصور رکھتا ہے۔

جاپان کے وزیر دفاع نوبو کیشی نے کہا کہ جاپان، امریکہ اور فرانس کے درمیان ہونے والے مضبوط فوجی اشتراک سے دور دراز کے جزائر کا دفاع کرنے والی افواج کی جنگی حکمت عملی اور مہارت میں بہتری آئے گی۔

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں