اپ ڈیٹ: 09 January 2023 - 07:55

یمن: 18 سعودی اتحادی فوجی ہلاک

یمنی فورسز اور قبائل نے صوبہ مآرب میں ایک کارروائی کے دوران 18 سعودی اتحادی فوجیوں کو ہلاک کردیا ہے۔
خبر کا کوڈ: ۴۵۳
تاریخ اشاعت: 12:50 - February 24, 2018

یمن: 18 سعودی اتحادی فوجی ہلاکمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی بین الاقوامی رپورٹر رپورٹ کے مطابق یمنی فورسز نے صوبہ مآرب کے صرواح علاقہ میں سعودی آلہ کارفوجیوں پر حملہ کیا جس کے نتیجے میں 18 کرائے کے فوجی ہلاک اور درجنوں زخمی ہوگئے ہیں۔

یمنی فورسز نے سعودی عرب کی ایک فوجی گاڑی کو بھی تباہ کردیا ہے۔

ادھر سعودی عرب کے جنگی طیاروں کی یمن کے مختلف صوبوں پر بمباری جاری ہے جس میں اب تک 35 ہزار افراد شہید اور زخمی ہوئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق یمن میں سعودی عرب کو تاریخی شکست کا سامنا ہے اور وہ دس ملکوں کے ساتھ مل کر بھی یمنی قوم کو شکست نہیں دے سکا ۔

سعودی عرب کو یمنی عوام کے خلاف اس ظالمانہ اور غیر منصفانہ  جنگ میں دس ممالک کی حمایت بھی حاصل ہے جن میں امریکہ بھی شامل ہے۔

پیغام کا اختتام/ 

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں