اپ ڈیٹ: 09 January 2023 - 07:55

پاکستانی وزیر اعظم کا فلسطینیوں کی حمایت پر پاکستانی قوم کو خراج تحسین

پاکستانی وزیر اعظم عمران خان نے پاکستانی قوم کی جانب سے فلسطینیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے اقدام کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے فلسطینیوں کی حمایت جاری رکھنے کے عزم کا اظءار کیا ہے۔
خبر کا کوڈ: ۴۶۱۷
تاریخ اشاعت: 23:16 - May 22, 2021

پاکستانی وزیر اعظم کا فلسطینیوں کی حمایت پر پاکستانی قوم کو خراج تحسینمقدس دفاع نیوز ایجنسی نے ایکس پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستانی وزیر اعظم عمران خان نے پاکستانی قوم کی جانب سے فلسطینیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے اقدام کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے فلسطینیوں کی حمایت جاری رکھنے کے عزم کا اظءار کیا ہے۔

انھوں نے کہا کہ فلسطینیوں کے ساتھ ہونے والی ناانصافی کی پاکستان نے ہمیشہ مذمت کی ہے ۔پاکستانی وزیراعظم عمران خان نے یوم یکجہتی فلسطین پر اپنے پیغام میں کہا کہ اسرائیلی جارحیت کی خبر 27 رمضان المبارک کو مسجد نبوی میں ملی، فلسطینیوں پر نماز کے دوران حملہ کیا گیا، اسرائیلی بربریت کی وجہ سے درجنوں فلسطینیوں کو شہید کیا گیا، غزہ پر نہتے فلسطینیوں پر بمباری کی گئی جس کے نتیجے میں معصوم بچے اورخواتین شہید اور زخمی ہوئے۔

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ قوم کو فلسطینیوں کے ساتھ بھرپور اظہار یکجہتی پر خراج تحسین پیش کرتا ہوں، فلسطینیوں پر جو ظلم ہوا اس پر ہمیں آواز اٹھانی چاہیے، مسلم ممالک کے سربراہوں سے فلسطینیوں کی مدد کیلئے رابطے کیے اور وزیرخارجہ کو بھی کہا کہ اس معاملے کو بھرپور انداز میں اٹھائیں۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ وزیرخارجہ نے جنرل اسمبلی میں پاکستان کا موقف بھرپور انداز میں پیش کیا، پہلی بار ہوا ہے کہ مغرب میں اسرائیل کے خلاف آوازیں اٹھ رہی ہیں، سوشل میڈیا کی وجہ سے فلسطین سے متعلق دنیا کی رائے عامہ تبدیل ہو رہی ہے، ایک دن آئے گا جب فلسطینیوں کو ان کا حق ملے گا۔ ادھر پاکستان کے مختلف شہروں ميں پاکستانی عوام نے فلسطینیوں کی محایت میں ریلیوں کا اہتمام کیا ، فلسطین کے حق میں اور اسرائیل کی مخآلفت میں نعرے لگائے۔

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں