اپ ڈیٹ: 09 January 2023 - 07:55

صیہونی حکومت کا غزہ پر اسلامی مزاحمت کے ٹھکانے پر ہوائی حملہ

فلسطینی ذرائع‏ کے مطابق اسرائیل نے بدھ کی صبح کو غزہ پر اسلامی مزاحمتی تنظیم حماس کے عسکری ونگ کے ٹھکانے پر ہوائی حملہ کیا ہے۔
خبر کا کوڈ: ۴۷۰۷
تاریخ اشاعت: 15:36 - June 16, 2021

صیہونی حکومت کا غزہ پر اسلامی مزاحمت کے ٹھکانے پر ہوائی حملہمقدس دفاع نیوز ایجنسی نے فلسطین الیوم کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ اسرائیل نے بدھ کی صبح کو غزہ پر اسلامی مزاحمتی تنظیم حماس کے عسکری ونگ کے ٹھکانے پر ہوائی حملہ کیا ہے ۔ اطلاعات کے مطابق اسرائيل کے جنگي طیاروں نے بدھ کی صبح کو غزہ کے جنوب میں واقع خان یونس علاقہ میں فلسطینی تنظیم حماس کے عسکری ونگ القسام بریگیڈ کے ٹھکانے پر بمباری کی ہے۔ فلسطینی ذرائع کے مطابق غزہ کے مختلف علاقوں پر بھی اسرائیلی طیاروں نے بمباری کی ۔ اسرائیلی فوج کے ترجمان نے کہا ہے کہ غزہ کے قریب یہودی بستیوں پر چھوڑے گئے آگ کے غباروں کے جواب میں اسرائیل نے غزہ پر بمباری کی ہے۔ ذرائع کے مطابق حالیہ 12 روزہ جنگ کے بعد اسرائیل کا غزہ پر یہ پہلا ہوائی حملہ ہے۔

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں