اپ ڈیٹ: 09 January 2023 - 07:55

فلسطینی گروہوں کا امریکہ کو انتباہ

فلسطینی تنظیموں اور گروہوں نے امریکی سفارتخانہ تل ابیب سے بیت المقدس منتقل کرنے کے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے فیصلے پر عمل درآمد کے نتائج کی بابت خبردار کیا ہے۔
خبر کا کوڈ: ۴۷۱
تاریخ اشاعت: 14:35 - February 25, 2018

فلسطینی گروہوں کا امریکہ کو انتباہمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی بین الاقوامی رپورٹر رپورٹ کے مطابق امریکی وزارت خارجہ نے جمعے کو اعلان کیا ہے کہ  چودہ مئی دو ہزار اٹھارہ کو  امریکی سفارتخانہ، تل ابیب سے بیت المقدس منتقل کر دیا جائے گا۔ 

چودہ مئی سرزمین فلسطین پر غاصب صیہونی حکومت کے قبضے کا دن ہے جو یوم نکبہ کے نام سے مشہور ہے۔ جہاد اسلامی فلسطین نے کہا ہے کہ امریکا کا یہ اعلان ظاہر کرتا ہے کہ امریکی حکومت صیہونی حکومت کے دہشت گردانہ اقدامات کی حمایت کر کے خطے کے امن و استحکام کو ختم کرنے پر مصر ہے۔

جہاد اسلامی فلسطین نے ایک بیان جاری کر کے اعلان کیا ہے کہ یوم نکبہ، تاریخ کے گھناؤنے ترین مجرمانہ اقدام کی یاد دلاتا ہے  اور موجودہ امریکی حکومت  کی جانب سے اپنا سفارت خانہ تل ابیب سے بیت المقدس منتقل کرنے کے لئے اس دن کا انتخاب،  صیہونیوں کو فلسطینیوں کے خلاف اس جرم کے ارتکاب کا انعام دینے کے مترادف ہے۔

فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس نے بھی اعلان کیا ہے کہ فلسسطینی عوام تحریک مزاحمت کو وسیع تر کر کے امریکا کے اس اشتعال انگیز اعلان کا جواب دیں گے۔

فلسطین کی  قومی جدت عمل تحریک کے سیکریٹری جنرل مصطفی البرغوثی نے بھی امریکی وزارت خارجہ کے اس اعلان کو اشتعال انگیز قرار دیا ہے۔

انھوں نے کہا ہے کہ تنظیم آزادی فلسطین کو امریکی حکومت کے اس فیصلے کا فوری جواب دینا چاہئے۔ 

محمود عباس کی قیادت میں فلسطینی انتظامیہ نے بھی امریکی حکومت کے اس اعلان کی مذمت کی ہے۔

پیغام کا اختتام/ 

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں