اپ ڈیٹ: 09 January 2023 - 07:55

بین الاقوامی ایٹمی ایجنسی کی تین ماہ کی ڈیڈ لائن میں توسیع نہیں کی گئی

اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر نے کہا ہے کہ بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی کی تین ماہ کی ڈیڈ لائن میں توسیع نہیں کی گئی ہے بلکہ "اسٹریٹجک اقدام سے متعلق پارلیمنٹ کے قانون پر عمل درآمد کیا جارہا ہے۔"
خبر کا کوڈ: ۴۷۵۶
تاریخ اشاعت: 17:32 - June 27, 2021

بین الاقوامی ایٹمی ایجنسی کی تین ماہ کی ڈیڈ لائن میں توسیع نہیں کی گئیمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ  کے اسپیکرمحمد باقر قالیباف  نے کہا ہے کہ بین الاقوامی ایٹمی ایجنسی کی تین ماہ کی ڈیڈ لائن میں توسیع نہیں کی گئی ہے بلکہ "اسٹریٹجک اقدام سے متعلق پارلیمنٹ کے  قانون پر عمل درآمد کیا جارہا ہے۔"

اطلاعات کے مطابق پارلیمنٹ میں محلات کے نمائندے علی رضا سلیمی نے پارلیمنٹ کے اسپیکر سے معلوم کیا کہ ہم نے بین الاقوامی ایٹمی ایجنسی کو تین ماہ کی ڈیڈلائن دی تھی اور اس میں مزید ایک ماہ کی توسیع کی گئی۔ ڈیڈ لائن کی مدت گذشتہ تین دن سے ختم ہوگئی ہے اور پارلیمنٹ کو اسٹریٹجک اقدام سے متعلق قانون پر عمل درآمد کرنا چاہیے۔  کیا اس  کے متعلق اعلی قومی سلامتی کونسل نے کوئی فیصلہ کیا ہے۔؟

محلات کے نمائندے کے استفسار کے بارے میں پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف نے کہا کہ کہ بین الاقوامی ایٹمی ایجنسی کی تین ماہ کی ڈیڈ لائن میں توسیع نہیں کی گئی ہے بلکہ "اسٹریٹجک اقدام سے متعلق قانون پر عمل درآمد کیا جارہا ہے"۔

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں