اپ ڈیٹ: 09 January 2023 - 07:55

طالبان کی کابل کی سمت پیشقدمی جاری/ کابل سے ملحقہ صوبہ پروان کے دو اضلاع پر قبضہ

افغانستان میں طالبان دہشت گردوں نے کابل سے ملحقہ صوبے پروان کے دو اضلاع سیاہ گرد اور شنواری پر گزشتہ کچھ روز کے دوران قبضہ کرلیا ہے اور اب وہ کابل سے 63 کلومیٹر دور چاریکار شہر پہنچ چکے ہیں۔
خبر کا کوڈ: ۴۷۶۱
تاریخ اشاعت: 17:58 - June 28, 2021

طالبان کی کابل کی سمت پیشقدمی جاری/ کابل سے ملحقہ صوبہ پروان کے دو اضلاع پر قبضہمقدس دفاع نیوز ایجنسی نے طلوع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ افغانستان میں طالبان دہشت گردوں نے کابل سے ملحقہ صوبے پروان کے دو اضلاع سیاہ گرد اور شنواری پر گزشتہ کچھ روز کے دوران قبضہ کرلیا ہے اور اب وہ کابل سے 63 کلومیٹر دور چاریکار شہر پہنچ چکے ہیں۔ امریکی فورسز کے انخلا کا عمل شروع ہونے کے بعد سے طالبان کی پیش قدمی جاری ہے اور طالبان نے اب تک افغانستان کے بڑے حصے پر قبضہ کرلیا ہے۔ تازہ ترین پیش قدمی طالبان کی جانب سے کابل کے نواح میں کی گئی ہے جہاں انہوں نے  کابل کے دو قریبی اضلاع پر قبضہ کرلیا جبکہ کابل کے قریب ترین شہر چاریکار پر قبضے کیلئے جنگ جاری ہے۔

اطلاعات کے مطابق طالبان نے کابل سے ملحقہ صوبے پروان کے دو اضلاع سیاہ گرد اور شنواری پر گزشتہ کچھ روز کے دوران قبضہ جمالیا ہے اور اب وہ کابل سے 63 کلومیٹر دور چاریکار شہر پہنچ چکے ہیں۔ چاریکار میں طالبان اور حکومتی فورسز کے درمیان جھڑپوں کا سلسلہ جاری ہے۔

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں