اپ ڈیٹ: 09 January 2023 - 07:55

عراق کی رضاکار فورس "حشد الشعبی" کا امریکی حملے کے بارے میں بیان جاری

عراق اور شام کی سرحد پر امریکہ کے ہوائی حملے میں عراق کی رضاکار فورس " حشد الشعبی " کے 4 اہلکار شہید ہوگئے، حشد الشعبی نے امریکی حملے کا منہ توڑ اور دنداں شکن جواب دینے کا اعلان کیا ہے۔
خبر کا کوڈ: ۴۷۶۴
تاریخ اشاعت: 14:51 - June 29, 2021

عراق کی رضاکار فورس مقدس دفاع نیوز ایجنسی نے السومریہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ عراق اور شام کی سرحد پر امریکہ کے ہوائی حملے میں عراق کی رضاکار فورس "حشد الشعبی" کے 4 اہلکار شہید ہوگئے، حشد الشعبی نے امریکی حملے کا منہ توڑ اور دنداں شکن جواب دینے کا اعلان کیا ہے۔

عراق کی رضاکار فورس "حشدالشعبی" نے ایک بیان میں کہا ہے کہ حشد الشعبی کے اہلکار داعش دہشت گرد تنظیم کا داخلہ روکنے کے سلسلے میں عراقی سرحدوں کی حفاظت کررہے تھے، جنھیں امریکی جنگی طیاروں نے اپنی بربریت کا نشانہ بنایا ہے۔  

حشد الشعبی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ عراق سے داعش دہشت گرد تنظیم کے خاتمہ کے سلسلے میں حشد الشعبی نے اہم کردار ادا کیا جسے دنیا جانتی ہے۔ حشد الشعبی نے شہداء کے اہلخانہ کو تعزیت اور تسلیت پیش کرتے ہوئے عراقی حکومت پر زوردیا ہے کہ وہ پارلیمنٹ کے قانون پر عمل کرتے ہوئے عراق سے امریکی فوجیوں کے انخلا کو یقینی بنائے۔

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں