اپ ڈیٹ: 09 January 2023 - 07:55

باہمی ہمدلی ، ہمدردی اور تعاون سے عوام کو درپیش مسائل اورمشکلات کو حل کیا جاسکتا ہے

اسلامی جمہوریہ ایران کے نو منتخب صدر سید ابراہیم رئیسی نے تیرہویں صدارتی انتخابات کی دوڑ میں شامل 6 صدارتی امیدوارون کے ساتھ ملاقات میں کہا ہے کہ باہمی ہمدلی ، ہمدردی اور تعاون سے عوام کو درپیش مسائل اور مشکلات کو حل کیا جاسکتا ہے۔
خبر کا کوڈ: ۴۷۷۱
تاریخ اشاعت: 16:37 - June 30, 2021

باہمی ہمدلی ، ہمدردی اور تعاون سے عوام کو درپیش مسائل اورمشکلات کو حل کیا جاسکتا ہےمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے نو منتخب صدر سید ابراہیم رئیسی نے تیرہویں صدارتی انتخابات کی دوڑ میں شامل 6 صدارتی امیدوارون کے ساتھ ملاقات میں کہا ہے کہ باہمی ہمدلی اور ہمدردی سے عوام کو درپیش مسائل اور  مشکلات کو حل کیا جاسکتا ہے۔

ایران کے نو منتخب صدر سید ابراہیم رئیسی نے تیرہویں  صدارتی انتخابات میں حصہ لینے والے 6 صدارتی امیدواروں کو مخلصانہ اور صمیمانہ دعوت دی ، اور ان کے ساتھ ملک کی موجودہ صورتحال نیز عوام کو درپیش مشکلات اور مسائل کے بارے میں تبادلہ کیا۔ اس اجلاس میں تیرہویں صدارتی انتخابات میں حصہ لینے والے امیدواروں جناب سید امیر حسین قاضي زادہ ہاشمی، جناب محسن مہر علی زادہ، جناب علی رضا زاکانی، جناب عبدالناصر ہمتی، جناب سعید جلیلی اور جناب محسن رضائی نے شرکت کی۔ ایران کے نئے منتخب صدر نے صدارتی امیدواروں کے ساتھ  دو گھنٹے تک مختلف مسائل کے بارے میں بحث و گفتگواور تبادلہ خیال کیا ۔

ایران کے نو منتخب صدر آیت اللہ سید ابراہیم رئیسی نے اس اجلاس کو اہم اور مؤثر قراردیتے ہوئے کہا کہ ہمارے ساتھیوں نے اس اجلاس میں اپنے اپنے نظریات پیش کئے اور نئی حکومت میں ان کے نظریات سے استفادہ کیا جائےگا۔

صدر ابراہیم رئیسی نے اس قسم کے جلسات کو جاری رکھنے پر تاکید کرتے ہوئے کہا کہ ہم باہمی ہمدلی، ہمدردی اور تعاون سے عوام  کو درپیش مسائل اور مشکلات کو دور کرسکتے ہیں ۔ انھوں نے کہا کہ تمام ساتھیوں نے اس جلاس میں باہمی تعاون کے ساتھ عوامی مشکلات کو دور کرنے پر اتفاق کیا۔

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں