اپ ڈیٹ: 09 January 2023 - 07:55

افغانستان میں باقی رہنے والے غیر ملکی فوجیوں کو دشمن سمجھا جائےگا

افغان طالبان رہنما سہیل شاہین کا افغانستان سے امریکی اور نیٹو افواج کے انخلا سے متعلق کہنا ہے کہ تمام غیر ملکی فوجیوں کو مقررہ تاریخ تک افغانستان سے جانا ہوگا ورنہ افغانستان میں باقی رہنے والے غیر ملکی فوجیوں کو دشمن سمجھا جائےگا۔
خبر کا کوڈ: ۴۷۸۷
تاریخ اشاعت: 20:53 - July 05, 2021

افغانستان میں باقی رہنے والے غیر ملکی فوجیوں کو دشمن سمجھا جائےگامقدس دفاع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق افغان طالبان رہنما سہیل شاہین نے بی بی سی کے ساتھ گفتگو میں افغانستان سے امریکی اور نیٹو افواج کے انخلا سے متعلق کہا ہے کہ تمام غیر ملکی فوجیوں کو مقررہ تاریخ تک افغانستان سے جانا ہوگا ورنہ افغانستان میں باقی رہنے والے غیر ملکی فوجیوں کو دشمن سمجھا جائےگا۔ قطر میں طالبان کے سیاسی دفتر کے ترجمان سہیل شاہین نے کہا ہے کہ افغانستان سے غیرملکی فوجی انخلا کے بعد فوجی کانٹریکٹر سمیت غیر ملکی افواج کو افغانستان میں نہیں رہنا چاہئے۔

سہیل شاہین نے کہاکہ دوحہ معاہدےکی خلاف ورزی ہوئی تو اس پر ردعمل ظاہر کیا جائےگآ اور حتمی فیصلہ طالبا ن قیادت کا ہو گا۔

انہوں نے کہاکہ طالبان غیر ملکی فوجی قوتوں کے خلاف ہیں لیکن سفارت کاروں، این جی اوز، سفارتخانے اور ان میں کام کرنے والوں کے خلاف نہیں ہیں، طالبان ان کے لیے کوئی خطرہ نہیں بنیں گے۔ انھوں نے کہا کہ افغانستان میں باقی رہنے والے فوجیوں کو دشمن تصور کیا جائےگا۔

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں