اپ ڈیٹ: 09 January 2023 - 07:55

امریکی سفارت خانہ بیت المقدس منتقل کرنے کی تاریخ کے اعلان کی مذمت

بین الاقوامی فلسطین کانفرنس کےمستقل سیکریٹریئٹ نے امریکی سفارتخانے کی تل ابیب سے بیت المقدس منتقلی کی تاریخ معین کئے جانے کی مذمت کی ہے
خبر کا کوڈ: ۴۸۰
تاریخ اشاعت: 9:53 - February 26, 2018

امریکی سفارت خانہ بیت المقدس منتقل کرنے کی تاریخ کے اعلان کی مذمتمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی بین الاقوامی رپورٹر رپورٹ کے مطابق بین الاقوامی فلسطین کانفرنس کےمستقل سیکریٹریئٹ نے ایک بیان جاری کرکے اعلان کیا ہے کہ امریکی سفارتخانہ تل ابیب سے بیت المقدس منتقل کرنے کی تاریخ معین کرنے کا وائٹ ہاؤ‎س کا اعلان اشتعال انگیز ہے جس سے فلسطینی عوام، عرب اقوام اور پوری امت اسلامیہ کے جذبات مجروح ہوں گے۔بیان میں کہا گیا ہے کہ مقبوضہ فلسطین میں امریکا اور غاصب صیہونی حکومت کے اقدامات سے نہ غاصب صیہونی حکومت کو قانونی حیثیت حاصل ہوسکتی ہے اور نہ ہی فلسطین کے تاریخی حقائق تبدیل ہوسکتے ہیں ۔

یاد رہے کہ بین الاقوامی فلسطین کا نفرنس کا دائمی سیکریٹریئٹ ایران کی پارلیمنٹ مجلس شورائے اسلامی میں قائم کیا گیا ہے اور اس کا مقصد انتفاضہ فلسطین کی حمایت کرنا ہے ۔

بین الاقوامی فلسطین کانفرنس کے دائمی سیکریٹریئٹ نے دنیا کی پارلمانوں، بین الاقوامی اداروں، یورپی پارلیمنٹ ، اسلامی تعاون کی تنظیم او آئی سی اور ناوابستہ تحریک سے مطالبہ کیا ہے کہ امریکا کو اس فیصلے پر عمل درآمد سے روکنے کے لئے ضروری اقدام کریں ۔

یاد رہے کہ امریکا نے چودہ مئی کو،یوم نکبہ کے موقع پر اپنا سفارت خانہ تل ابیب سے بیت المقدس منتقل کرنے کا اعلان کیا ہے ۔چودہ مئی انیس سو اڑتالیس کو غاصب صیہونی حکومت نے سرزمین فلسطین پر قبضہ کیا تھا اور یہ دن فلسطینی عوام اور ان کے طرفدار ہر سال یوم نکبہ کے عنوان سے مناتے ہیں ۔

پیغام کا اختتام/ 

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں