اپ ڈیٹ: 09 January 2023 - 07:55

بھارت نے افغانستان کی حکومت کو اسلحہ کی بڑی کھیپ فراہم کردی

بھارت نے افغانتسان کی حکومت کو طالبان کے ساتھ نبرد کے سلسلے میں اسلحہ کی بڑی کھیپ فراہم کردی ہے۔
خبر کا کوڈ: ۴۸۱۶
تاریخ اشاعت: 16:51 - July 12, 2021

بھارت نے افغانستان کی حکومت کو اسلحہ کی بڑی کھیپ فراہم کردیمقدس دفاع نیوز ایجنسی نے ایکس پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ بھارت نے افغانتسان کی حکومت کو طالبان کے ساتھ نبرد کے سلسلے میں اسلحہ کی بڑی کھیپ فراہم کردی ہے۔ اطلاعات کے مطابق بھارت نے اسلحہ کی ایک بڑی کھیپ افغان حکومت کو فراہم کردی جس کی مدد سے افغان حکومت طالبان کے خلاف کارروائیاں کرسکے گی۔

اسلحہ کی اس کھیپ کو لے کر بھارتی سی 17 طیارے اتر پردیش، جے پور اور چندی گڑھ سے روانہ ہوئے جنہوں نے کابل اور قندھار ایئرپورٹ پر لینڈنگ کے بعد اسلحہ افغان حکومت کے حوالے کیا۔ بھارت کی طرف سے دیے گئے اسلحہ میں 40 ٹن سے زائد گولیاں، بھاری گولہ بارود بھی شامل ہے۔

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں