اپ ڈیٹ: 09 January 2023 - 07:55

نائیجر میں مسلح افراد کا گاؤں پر حملہ، 49 افراد ہلاک

افریقی ملک نائیجر میں ایک گاؤں پر مسلح افراد کے حملے کے نتیجے میں 49 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔
خبر کا کوڈ: ۴۸۱۸
تاریخ اشاعت: 18:06 - July 12, 2021

نائیجر میں مسلح افراد کا گاؤں پر حملہ، 49 افراد ہلاکمقدس دفاع نیوز ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ افریقی ملک نائیجر میں ایک گاؤں پر مسلح افراد کے حملے کے نتیجے میں 49 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔

وزارت دفاع کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ 100 کے قریب مسلح افراد جو موٹرسائیکلوں پر سوار تھے، رات کے 3 بجے ٹکومو بانگو گاؤں پر حملہ کیا تاہم سیکیورٹی فورسز کی جوابی کارروائی میں حملہ آوروں کو جانی نقصان کا سامنا کرنا پڑا۔ وزارت دفاع کے مطابق ابھی تک کسی بھی گروپ کی جانب سے حملہ کی ذمہ داری قبول نہیں کی گئی جب کہ حملہ آوروں کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ برآمد ہوا ہے۔

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں