اپ ڈیٹ: 09 January 2023 - 07:55

ایران اور روس کی مشترکہ خطرات کا مقابلہ کرنے پر تاکید

اسلامی جمہوریہ ایران کی بحریہ کے سربراہ اور روسی بحریہ کے سربراہ نے مشترکہ خطرات کا مقابلہ کرنے کے سلسلے میں باہمی تعاون اور مشاورت پرتاکید کی ہے۔
خبر کا کوڈ: ۴۸۷۵
تاریخ اشاعت: 0:04 - July 28, 2021

ایران اور روس کی مشترکہ خطرات کا مقابلہ کرنے پر تاکیدمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی بحریہ کے سربراہ ایڈمرل حسین خانزادی اور روسی بحریہ کے سربراہ ایڈمرل لیومینیوف نے مشترکہ خطرات کا مقابلہ کرنے کے سلسلے میں باہمی تعاون اور مشاورت پرتاکید کی ہے۔ روس اور ایران کی بحریہ کے کمانڈروں نے باہمی تجربات کو منتقل کرنے پربھی اتفاق کیا۔

ایران اور روس کی بحریہ کے سربراہان نے باہمی ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان مختلف عسکری شعبوں میں تعلقات کو فروغ دینے پر بھی زوردیا ہے۔ اس ملاقات میں ماسکو میں ایران کے سفیر کاظم جلالی بھی موجود تھے۔ واضح رہے کہ ایران کی دو بحری کشتیوں سہند اور مکران نے سینٹ پیٹرزبرگ بندرگاہ میں روسی بحریہ کی تشکیل کی سالگرہ کی مناسبت سے منعقدہ پریڈ میں شرکت کی۔

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں