اپ ڈیٹ: 09 January 2023 - 07:55

ایران کی اسرائیلی خفیہ ایجنسی موساد پر کاری ضرب وارد/ موساد کے کئی ایجنث گرفتار

اسلامی جمہوریہ ایران کی انٹیلیجنس نے اسرائیل کی خفیہ ایجنسی موساد پر کاری ضرب وارد کرتے ہوئے موساد کے کئی ایجنٹوں اور جاسوسوں کو گرفتار کرلیا ہے۔
خبر کا کوڈ: ۴۸۷۶
تاریخ اشاعت: 23:59 - July 27, 2021

ایران کی اسرائیلی خفیہ ایجنسی موساد پر کاری ضرب وارد/ موساد کے کئی ایجنث گرفتارمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت انٹلیجنس کے انسداد جاسوسی کے ڈائریکٹر جنرل نے اعلان کیا ہے کہ  اسلامی جمہوریہ ایران کی انٹیلیجنس نے اسرائیل کی خفیہ ایجنسی موساد پر کاری ضرب وارد کرتے ہوئے موساد کے کئی ایجنٹوں اور جاسوسوں کو گرفتار کرلیا ہے۔

انھوں نے کہا کہ امام زمانہ (عج) کے گمنام سپاہیوں نے اندرون ملک اور بیرون ملک وسیع اقدامات اور  اطلاعات کی بنیاد پراسرائیل کی خفیہ ایجنسی موساد پر کاری ضرب وارد کی ہے اور موساد سے منسلک اور وابستہ کئی ایجنٹوں اور جاسوسوں کو گرفتار کرلیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ اسرائیلی ایجنٹوں کو مغربی سرحد سے بھاری اسلحہ کے ساتھ ایران میں داخل ہوتے ہوئے گرفتار کیا گيا ہے۔

ایرانی وزارت اٹیلیجنس  کے انسداد جاسوسی کے ڈائریکٹر نے کہا کہ اسرائيل کی خفیہ ایجنسی کے ایجنٹ ایران میں بڑے پیمانے پر تخریبی کارروائی کرنا چاہتے تھے لیکن امام زمانہ (عج) کے گمنام سپاہیوں نے انھیں بروقت گرفتار کرکے ان کے شوم منصوبے کو ناکام بنادیا اور اسرائیل کی خفیہ ایجنسی موساد پر کاری ضرب وارد کی ہے۔

ایرانی وزارت اٹیلیجنس  کے انسداد جاسوسی کے ڈائریکٹر نے ایران کے مغربی صوبوں کے عوام کی ہوشیاری پر شکریہ بھی ادا کیا۔

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں