اپ ڈیٹ: 09 January 2023 - 07:55

ترکی کا عفرین میں جنگ بندی قبول کرنے سے انکار

ترکی نے عفرین میں جنگ بندی سے انکار کردیا ہے
خبر کا کوڈ: ۴۸۹
تاریخ اشاعت: 17:19 - February 26, 2018

ترکی کا عفرین میں جنگ بندی قبول کرنے سے انکارمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی بین الاقوامی رپورٹر رپورٹ کے مطابق  دی ہے کہ ترک حکومت کے ترجمان نے اعلان کیا ہے کہ شام کے شہر عفرین  پر حملے جاری رہیں گے۔  ترک حکومت کے ترجمان نے اعلان کیا ہے کہ شام میں تیس دن کی جنگ بندی سے متعلق  سلامتی کونسل کی قرار داد سے ، شام کے علاقے عفرین میں ترک فوج کے  شاخ زیتون نامی آپریشن پر کوئی اثر نہیں پڑے گا۔ 

یاد رہے کہ شام میں تیس دن کی جنگ بندی سے متعلق قرار داد سنیچر کی شام،  سلامتی کونسل کے سبھی اراکین کے اتفاق  سے پاس ہوئی ہے ۔ اس قرار داد میں کہا گیا ہے کہ  داعش ، القاعدہ، جبہت النصرہ اور دیگر تکفیری دہشت گرد گروہوں کے خلاف کاروائیوں پر اس جنگ بندی کا اطلاق نہیں ہوگا۔   

عفرین پر ترک فوج کے حملے ایسی حالت میں جاری ہیں کہ سنیچر کو پاس ہونے والی سلامتی کونسل کی قرارداد کی رو سے عفرین میں بھی  جنگ بندی ہونی چاہئے تاکہ اس شہر کے عوام تک امداد پہنچائی جاسکے ۔ ترک فوج نے جنوری دو ہزار اٹھارہ سے عفرین پر حملے شروع کررکھے ہیں جن میں اب تک ایک سو اکہتر عام شہری جاں بحق اور چا رسو ٹھاون زخمی ہو چکے ہیں ۔    

پیغام کا اختتام/ 

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں