اپ ڈیٹ: 09 January 2023 - 07:55

خطے میں غیر علاقائی طاقتوں کی مداخلت کشیدگی اور بحران کا اصلی سبب ہے

اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر سید ابراہیم رئیسی نے عراق کے وزیر خارجہ سے ملاقات میں خطے میں غیر علاقائی طاقتوں کی موجودگی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ خطے میں غیر علاقائی طاقتوں کی مداخلت کشیدگی اور بحران کا اصلی سبب ہے۔
خبر کا کوڈ: ۴۹۲۷
تاریخ اشاعت: 17:49 - August 11, 2021

خطے میں غیر علاقائی طاقتوں کی مداخلت کشیدگی اور بحران کا اصلی سبب ہےمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر سید ابراہیم رئیسی نے عراق کے وزیر خارجہ سے ملاقات میں خطے میں غیر علاقائی طاقتوں کی موجودگی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ خطے میں غیر علاقائی طاقتوں کی مداخلت کشیدگی اور بحران کا اصلی سبب ہے۔۔ ایرانی صدر نے عراق کے ہمسایہ ممالک کے اجلاس میں عراقی وزیر اعظم کی دعوت پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ عراق کا یہ اقدام بڑا اچھا اور مبارک اقدام ہے۔ صدر رئیسی نے کہا کہ ایران علاقائي مسائل کو علاقائی ممالک کے ساتھ ملکر حل کرنے کے اصول پر قائم ہے۔  علاقائي ممالک کو آپسی تعاون کو فروغ دینا چاہیے۔ صدر رئیسی نے عراق اور ایران کے دوستانہ اور برادرانہ تعلقات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ  ہم عراق کی سلامتی کو ایران کی سلامتی سمجھتے ہیں۔

عراق کے وزير خارجہ نے اس ملاقات میں عراق میں ہمسایہ ممالک کے اجلاس میں شرکت کے سلسلے میں عراقی وزير اعظم کے دعوتنامہ کو صدر رئیسی کو پیش کیا ۔ عراقی وزیر خارجہ نے کہا کہ خطے میں امن و سلامتی ایران اور عراق کی موجودگی کے بغیر ممکن نہیں ہوگی۔ ایران اور عراق کا خطے کے امن و سلامتی میں اہم کردار ہے۔

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں