اپ ڈیٹ: 09 January 2023 - 07:55

یوکرائن کی وزارت خارجہ نے کابل سے طیارے کے اغوا کی خبر کو رد کردیا ہے

یوکرائن کی وزارت خارجہ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ کابل سے یوکرائن کے مسافربردار طیارے کے اغوا کی خبر بے بنیاد اور جھوٹ پر مبنی ہے۔
خبر کا کوڈ: ۴۹۷۳
تاریخ اشاعت: 17:43 - August 24, 2021

یوکرائن کی وزارت خارجہ نے کابل سے طیارے کے اغوا کی خبر کو رد کردیا ہےمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق یوکرائن کی وزارت خارجہ کے ترجمان اولک نیکو لنکو نے ایک بیان میں کہا ہے کہ کابل سے یوکرائن کے مسافربردار طیارے کے ایران اغوا کرنے کی خبر بے بنیاد اور جھوٹ پر مبنی ہے۔ اس نے کہا کہ یوکرائن کے طیارے کے اغوا کے سلسلے میں جو خبریں منتشر ہوئی ہیں ان کا حقائق سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ ترجمان یوکرائن وزارت خارجہ کا اس سے متعلق کہنا ہے کہ ہم نے طیارے افغانستان سےلوگوں کو لانے کے لیےکابل بھیجے تھے جو اب واپس یوکرائن پہنچ گئے ہیں۔یوکرائنی وزارت خارجہ نے کہا کہ کابل یا کہیں اور ایسا یوکرائنی طیارہ نہیں جسےہائی جیک کیا گیا ہو۔ واضح رہے کہ اس سے قبل یوکرائن کے نائب وزیر خارجہ نے کہا تھا کہ مسلح ہائی جیکرز کابل سے اتوار کو یوکرائن کا طیارہ اغوا کرکے ایران لے گئے ہیں، جبکہ ہائی جیک کیے گئے طیارے میں یوکرائن کے باشندوں کے بجائے دوسرے افراد بھی سوار تھے۔ ادھر ایرانی ایوی ایشن کے مطابق یوکرائنی طیارہ ہائی جیک کرکے ایران لانےکی رپورٹس درست نہیں ہیں۔ ایرانی ایوی ایشن کے ترجمان کے مطابق یوکرائن کے طیارہ نے گزشتہ روز مشہد ایئر پورٹ پر ری فیولنگ کے لیے لینڈ کیا تھا جس کے بعد وہ اپنی منزل یوکرائن کی جانب روانہ ہوگیا تھا اور کیف ایئر پورٹ پر رات ساڑھے 9 بجے لینڈ کر گیا تھا ۔

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں