اپ ڈیٹ: 09 January 2023 - 07:55

ایرانی سپاہ نے کردستان میں ایک دہشت گرد ٹیم کو تباہ کردیا

اسلامی جمہوریہ ایران کی سپاہ نے صوبہ کردستان کے سرحدی علاقہ سروآباد میں ایک دہشت گرد ٹیم کو تباہ کردیا ہے۔
خبر کا کوڈ: ۵۰۰۲
تاریخ اشاعت: 17:05 - September 01, 2021

ایرانی سپاہ نے کردستان میں ایک دہشت گرد ٹیم کو تباہ کردیامقدس دفاع نیوز ایجنسی نے سپاہ بیت المقدس کے رابطہ عامہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کی سپاہ نے صوبہ کردستان کے سرحدی علاقہ سروآباد میں ایک دہشت گرد ٹیم کو تباہ کردیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق ایرانی سپاہ اور ضد انقلاب عناصر کے درمیان سرو آباد علاقہ میں شدید جھڑپ ہوئی جس کے نتیجے میں متعدد ضد انقلاب اور دہشت گرد عناصر ہلاک اور زخمی ہوگئے۔ دہشت گردوں کے قبضہ سے بھاری مقدار میں اسلحہ بھی برآمد کرلیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق دہشت گرد ٹیم کے افراد عراقی کردستان سے ایران کے صوبہ کردستان میں داخل ہوئے تھے جنھیں کردستان کی سپاہ نے محاصرے میں لیکر ہلاک کردیا ۔

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں