اپ ڈیٹ: 09 January 2023 - 07:55

ایرانی عوام تینوں قوا کے درمیان ہم آہنگی کے اثرات کا اپنی زندگی میں مشاہدہ کریں گے

اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف نے عشرہ فجر کی مرکزی کمیٹی کے اراکین کے ساتھ ملاقات میں کہا ہے کہ ایرانی عوام تینوں قوا کے درمیان ہم آہنگی کے اثرات کا اپنی زندگی میں مشاہدہ کریں گے۔
خبر کا کوڈ: ۵۰۶۶
تاریخ اشاعت: 10:07 - January 31, 2022

ایرانی عوام تینوں قوا کے درمیان ہم آہنگی کے اثرات کا اپنی زندگی میں مشاہدہ کریں گےمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف نے عشرہ فجر کی مرکزی کمیٹی کے اراکین کے ساتھ ملاقات میں کہا ہے کہ ایرانی عوام تینوں قوا کے درمیان ہم آہنگی کے اثرات کا اپنی زندگی میں مشاہدہ کریں گے۔

ایرانی اسپیکر نے کہا کہ اگر ہم ماضی پر ایک نظر کریں تو ہمیں معلوم ہوگا کہ دنیا  امریکہ اور سویت یونین کے دو بلاکوں میں تقسیم تھی اور دنیا میں کسی ایک بلاک کی مرضی کے بغیر کوئی کام نہیں ہوسکتا تھا، ایسی صورتحال میں حضرت امام خمینی (رہ) نے دین اور عوام کی قدرت پر اعتماد کرتے ہوئے انقلاب اسلامی برپا کیا جس کی جڑیں الہی سنتوں پر استوار ہیں۔

محمد باقر قالیباف نے کہا کہ انقلاب اسلامی کی کامیابی کے بعد گذشتہ 43 برسوں میں ایران کی عظمت ، رفعت ، شان و شوکت میں بے نظیر اضافہ ہوا ہے ایران نے دنیا میں اسلامی اصولوں پر مبنی نظام پیش کرکے ثابت کردیا ہے کہ دنیا کی مشکلات کا اصلی راہ حل اسلام کے پاس موجود ہے۔ انھوں نے کہا کہ حضرت امام خمینی (رہ) کی رحلت کے بعد رہبر معظم انقلاب اسلامی نے انقلاب اسلامی کی ہدایت میں شاندار اور تاریخی کردار ادا کیا ہے اور انقلاب اسلامی کے دشمنوں کی تمام کوششوں کو ناکام بناتے ہوئے ایران کو ہر لحاظ سے قوی اور مضبوط بنادیا ہے ، انقلاب اسلامی کی بدولت آج ایران علاقائی اور عالمی سطح پر اپنا مثبت اور تاریخی کردار ادا کررہا ہے۔

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں