اپ ڈیٹ: 09 January 2023 - 07:55

پاکستان اور افغانستان کا سرحدی تجارت شروع کرنے پراتفاق

پاکستانی وزیر اعظم کے مشیر برائے قومی سلامتی معید یوسف کے دورۂ افغانستان کے دوران دونوں ممالک نے سرحدی تجارت شروع کرنے پراتفاق کیا ہے۔
خبر کا کوڈ: ۵۰۶۸
تاریخ اشاعت: 12:06 - January 31, 2022

پاکستان اور افغانستان کا سرحدی تجارت شروع کرنے پراتفاقمقدس دفاع نیوز ایجنسی نے ایکس پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستانی وزیر اعظم کے مشیر برائے قومی سلامتی معید یوسف  کے دورۂ افغانستان کے دوران دونوں ممالک نے سرحدی تجارت شروع کرنے پراتفاق کیا ہے۔

پاکستانی وزیراعظم ہاؤس کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق پاکستان کی قومی سلامتی کے مشیرمعید یوسف نے کابل کا دو روزہ دورہ کیا، جس میں  انہوں نے افغان وزرا اور اعلیٰ حکام کے ساتھ وفود کی سطح پر ملاقاتیں کیں۔ معید یوسف نے افغانستان کے نائب وزیر اعظم ملا عبدالسلام حنفی اور وزیر خارجہ ملا امیرخان متقی سے بھی اہم ملاقاتیں کیں۔ جن میں دونوں ممالک نے امن و استحکام  کو یقینی بنانے کے عزم پر زور دیا اور کاسا،تاپی اورٹرانس افغان ٹرین منصوبے کی جلد تکمیل کے عزم کا اعادہ بھی کیا۔دونوں ممالک نے سرحدی تجارت شروع کرنے اور سرحدی کراسنگ پوائنٹس پر سہولتوں کو بڑھانے کے لیے رابطے بڑھانے کے طریقہ کار قائم کرنے پر بھی اتفاق کیا۔ اس سے قبل پاکستان کی قومی سلامتی کے مشیر معید یوسف نے کہا تھا افغان سرزمین اب بھی پاکستان کے لئے خطرہ ہے۔

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں