اپ ڈیٹ: 09 January 2023 - 07:55

بھارت میں ہندو انتہا پسندی نے مہلک شکل اختیار کرلی ہے

امریکی دانشور نوم چومسکی نے بھارت میں مودی حکومت کی مسلمان مخالف پالیسیوں کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے۔
خبر کا کوڈ: ۵۰۸۴
تاریخ اشاعت: 15:18 - February 13, 2022

بھارت میں ہندو انتہا پسندی نے مہلک شکل اختیار کرلی ہےمقدس دفاع نیوز ایجنسی نے جنگ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی دانشور نوم چومسکی نے بھارت میں مودی حکومت کی مسلمان مخالف پالیسیوں کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے۔  نوم چومسکی نے اپنے ایک ویڈیو بیان میں کہا ہے کہ بھارت میں اسلامو فوبیا نے انتہائی مہلک شکل اختیار کرلی ہے، جس نے 25 کروڑ مسلمانوں کو ایک مظلوم اقلیت میں تبدیل کردیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ مودی حکومت منظم طریقے سے بھارت کی سیکولر جمہوریت کا خاتمہ کرکے اسے ایک ہندو نسل پرست ریاست میں تبدیل کررہی ہے۔ 

نوم چومسکی نے مقبوضہ کشمیر کی صورتِ حال کا موازنہ فلسطین سے کرتے ہوئے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارت کے خوف ناک جرائم کی ایک طویل تاریخ ہے۔ ہندو قوم پرست مودی حکومت نے انہیں بڑھاوا دیا ہے۔  انھوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر کے حالات بہت حد تک مقبوضہ فلسطین سے ملتے جلتے ہیں۔

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں