اپ ڈیٹ: 09 January 2023 - 07:55

کینیڈا کا اپنے کچھ فوجیوں کو یوکرائن سے یورپ منتقل کرنے کا فیصلہ

کینیڈا نے اپنے کچھ فوجیوں کو یوکرائن سے یورپ منتقل کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔
خبر کا کوڈ: ۵۰۸۹
تاریخ اشاعت: 14:30 - February 14, 2022

کینیڈا کا اپنے کچھ فوجیوں کو یوکرائن سے یورپ منتقل کرنے کا فیصلہمقدس دفاع نیوز ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ کینیڈا نے اپنے کچھ فوجیوں کو یوکرائن سے یورپ منتقل کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ کینیڈین وزارت دفاع کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ فوجیوں کی منتقلی عارضی ہوگی، فیصلہ فوجیوں کی حفاظت کے لیے کیا گیا ہے۔

وزارت دفاع کے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ کینیڈین فوجیوں کی منتقلی کا مقصد یوکرائن میں مشن بند کرنا نہیں۔

گزشتہ ہفتے امریکہ نے بھی یوکرینی فوجیوں کی تربیت پر مامور 160 اہلکار واپس بلانے کا کہا تھا۔

ادھر امریکہ جرمنی برطانیہ سمیت 19 ملکوں نے اپنےشہریوں کویوکرائن چھوڑنے کی ہدایت کردی ہے۔ روس کا کہنا ہے کہ اس کا یوکرائن پر حملہ کرنے کا کوغي ارادہ نہیں جبکہ امریکہ اور مغربی ممالک کی طرف سے یوکرائن پر روسی حملے کی خبریں مسلسل جاری ہیں۔

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں