اپ ڈیٹ: 09 January 2023 - 07:55

شیخ زکزاکی کی صحت اور جسمانی صورتحال خراب

نائجیریا کے شیعہ مسلمانوں کے رہنما شیخ زکزاکی کی صحت اور جسمانی صورتحال بہت زيادہ خراب ہوگئی ہے جبکہ انھیں طبی امداد بھی فراہم نہیں کی جارہی ہے۔
خبر کا کوڈ: ۵۱
تاریخ اشاعت: 15:44 - January 08, 2018

شیخ زکزاکی کی صحت اور جسمانی صورتحال خرابمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق نائجیریا کے شیعہ مسلمانوں کے رہنما شیخ زکزاکی کی بیٹی نے اعلان کیا ہے کہ شیخ زکزاکی کی صحت اور جسمانی صورتحال بہت زيادہ خراب ہوگئی ہے جبکہ انھیں طبی امداد بھی فراہم نہیں کی جارہی ہے۔ شیخ زکزاکی کی بیٹی کا کہنا ہے کہ نائجیریا کی حکومت انھیں ڈاکٹر کے پاس لے جانے اور اسپتال منتقل کرنے کی اجازت نہیں دے رہی ہے جبکہ خود بھی انھیں طبی امداد فراہم نہیں کررہی ہے۔ اس نے کہا کہ میرے والد کی صحت بہت زيادہ خراب ہوگئی ہے اور روز بروز ان کا جسم کمزور اور ناتواں ہوتا جارہا ہے ۔ شیخ زکزاکی کی بیٹی نے انسانی حقوق کے عالمی اداروں سےمطالبہ کیا ہے۔ کہ وہ شیخ زکزاکی کے علاج و معالجہ کے سلسلے میں نائجیریا کی حکومت پر دباؤ ڈالیں ۔

پیغام کا اختتام/

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں