اپ ڈیٹ: 09 January 2023 - 07:55

بیلاروس کا روس کی مدد کیلئے یوکرائن میں فوج بھیجنے کاامکان

بیلاروس نے روس کی مدد کیلئے یوکرائن میں فوج بھیجنے کا امکان ظاہر کیا ہے۔
خبر کا کوڈ: ۵۱۴۴
تاریخ اشاعت: 15:33 - February 28, 2022

بیلاروس کا روس کی مدد کیلئے یوکرائن میں فوج بھیجنے کاامکانمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق واشنگٹن پوسٹ نے دعوی کیا ہے کہ بیلاروس نے روس کی مدد کیلئے یوکرائن میں فوج بھیجنے کا امکان ظاہر کیا ہے۔اطلاعات کے مطابق  بیلاروس یوکرائن میں روس کی مدد کیلئے اپنے فوجی آج بھیج سکتا ہے۔ واضح رہے کہ یوکرائنی فوج کے چیف آف اسٹاف کا کہنا ہے کہ روس دارالحکومت کیف پر حملے کیلئے بیلاروس کی گومل ایئر فیلڈ استعمال کررہا ہے۔ مبصرین کا کہنا ہے کہ روس نے امریکہ اور یورپی ممالک کی طرف سے یوکرائن کے ذریعہ روس کا محاصرہ کرنے کی کوشش کو ناکام بنانے کے لئے یوکرائن میں فوجی آپریشن کا آغاز کیا ہے۔

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں