اپ ڈیٹ: 09 January 2023 - 07:55

داعش دہشت گرد تنظیم نے پشاور میں شیعہ مسجد پر حملے کی ذمہ داری قبول کرلی

پاکستان میں سرگرم وہابی دہشت گرد تنظیم داعش نے پشاور میں نماز جمعہ کے دوران شیعہ جامع مسجد پر دہشت گردانہ اور مجرمانہ حملے کی ذمہ داری قبول کرلی ہے۔
خبر کا کوڈ: ۵۱۵۹
تاریخ اشاعت: 16:14 - March 05, 2022

داعش دہشت گرد تنظیم نے پشاور میں شیعہ مسجد پر حملے کی ذمہ داری قبول کرلیمقدس دفاع نیوز ایجنسی نے المیادین کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان میں سرگرم وہابی دہشت گرد تنظیم داعش نے پشاور میں نماز جمعہ کے دوران شیعہ جامع مسجد پر دہشت گردانہ اور مجرمانہ حملے کی ذمہ داری قبول کرلی ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان کے شہر پشاور میں قصہ خوانی بازار میں واقع شیعہ جامع مسجد اور امامبارگاہ میں کل  نماز جمعہ کے دوران دہشت گردوں نے خودکش حملہ کیا جس کے نتیجے میں اب تک 57 افراد شہید اور 200 سے زائد زخمی ہوگئے ، جن میں سے متعدد کی حالت تشویشناک ہے۔ پاکستان کے صدرعارف علوی، وزیر اعظم عمران خان ، وزیر داخلہ شیخ رشید اور اپوزیشن رہنماؤں نے پشاور میں شیعہ جامع مسجد اور امامبارگاہ پرنماز جمعہ کے دوران وہابی دہشت گردوں کے حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی۔ پاکستان کی سیاسی اور مذہبی شخصیات نے بھی حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ عبادت گاہوں پردہشت گردانہ حملے اسلام کی روح کے منافی ہیں اور دہشت گرد خطے میں امریکہ ، اسرائیل اور سعودی عرب کے منصوبوں کو معلی جامہ پہنا رہے ہیں۔

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں