اپ ڈیٹ: 09 January 2023 - 07:55

روس نے یوکرائن کے 4 شہروں میں جنگ بندی کا اعلان کردیا

روس نے یوکرائن کے دارالحکومت کیف سمیت 4 شہروں میں جنگ بندی کا اعلان کیا ہے۔ جنگ بندی مقامی وقت کے مطابق 10 بجے سے شروع ہوگی۔
خبر کا کوڈ: ۵۱۶۷
تاریخ اشاعت: 13:58 - March 07, 2022

روس نے یوکرائن کے 4 شہروں میں جنگ بندی کا اعلان کردیامقدس دفاع نیوز ایجنسی نے روسیا الیوم کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ روس نے یوکرائن کے دارالحکومت کیف سمیت 4 شہروں میں جنگ بندی کا اعلان کیا ہے۔ روس کی وزارت دفاع کے مطابق کیف، ماریوپول، خارکوف اور سمی میں جنگ بندی انسانی بنیادوں پرکی جائے گی۔ جنگ بندی مقامی وقت کے مطابق 10 بجے سے شروع ہوگی۔

روسی وزارت دفاع کا یہ بھی کہنا تھا کہ جنگ بندی کا فیصلہ انسانی بنیادوں پرکیا گیا ہے جس کا مقصد شہریوں کوانخلا کی سہولت دینا ہے۔یوکرائن کے حکام نے روس کی جانب سے جنگ بندی کی اطلاعات پرکوئی بیان  نہیں دیا ہے۔ یوکرائن کے مختلف علاقوں میں روس کی بمباری اورشیلنگ جاری ہے جبکہ یوکرائنی اورروسی افواج میں لڑائی بھی ہورہی ہے۔ اطلاعات کے مطابق یوکرائن کے صدر زلنسکی دارالحکومت کیف سے فرار کرکے پولینڈ کے سرحدی شہر منتقل ہوگئے ہیں۔

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں