اپ ڈیٹ: 09 January 2023 - 07:55

یمنی فورس نے امریکہ کے جاسوس ڈرون کو تباہ کردیا

یمن کی مسلح افواج کے ترجمان نے کہا ہے کہ یمنی فورس نے امریکہ کے جاسوس ڈرون کو تباہ کردیا ہے۔
خبر کا کوڈ: ۵۱۷۵
تاریخ اشاعت: 17:06 - March 08, 2022

یمنی فورس نے امریکہ کے جاسوس ڈرون کو تباہ کردیامقدس دفاع نیوز ایجنسی نے المسیرہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ یمن کی مسلح افواج کے ترجمان جنرل یحیی سریع نے کہا ہے کہ یمنی فورس نے امریکہ کے جاسوس ڈرون کو تباہ کردیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ یمنی فوج نے صوبہ حجہ میں امریکہ کے جاسوس طیارے کو تباہ کیا ہے ۔ امریکی ڈرون طیارہ اطلاعات جمع کررہا تھا ۔ یحیی سریع نے کہا کہ یمنی فوج نے امریکہ کے جس ڈرون کو تباہ کیا ہے کہ وہ ایگل نوع کا ہے۔ واضح رہے کہ سعودی عرب نے یمن کے نہتے عرب مسلمانوں پر گذشتہ سات برس سے جنگ مسلط کررکھی ہے ۔ سعودی عرب کو اس جنگ میں دس ممالک کی حمایت شامل ہے جن میں امریکہ اور اسرائيل بھی شامل ہیں۔

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں