اپ ڈیٹ: 09 January 2023 - 07:55

بھارت کے سابق وزیراعظم کے قاتل کو 32سال سزا پانے کے بعد ضمانت مل گئی

بھارت کے سابق وزیراعظم راجیوگاندھی کے قتل میں ملوث مجرم اے جی پیراویلن 32سال سزا پانے کے بعد ضمانت پر رہا ہوگیا ۔
خبر کا کوڈ: ۵۱۸۴
تاریخ اشاعت: 14:28 - March 10, 2022

بھارت کے سابق وزیراعظم کے قاتل کو 32سال سزا پانے کے بعد ضمانت مل گئیمقدس دفاع نیوز ایجنسی نے بھارتی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ بھارت کے سابق وزیراعظم راجیوگاندھی کے قتل میں ملوث مجرم اے جی پیراویلن 32سال سزا پانے کے بعد ضمانت پر رہا ہوگیا ۔ بھارتی سپریم کورٹ نے راجیو گاندھی کے قتل کے مجرم اے جی پیراویلن کو ضمانت دے دی ، عدالت نے ریماکس دیتے ہوئے کہا کہ مجرم پہلے ہی 30 سال سے زیادہ کی سزا کاٹ چکے ہیں، وہ ضمانت کا حقدار ہے۔

سپریم کورٹ کے جسٹس ایل ناگیشورا رائو اور جسٹس بی آر گاوائی پر مشتمل بنچ نے رہائی کا حکم نامہ جاری کیا ،مجرم پیراویلن نے 2016 میں  خصوصی چھٹی کی درخواست دی تھی ،جس میں مدراس ہائی کورٹ کی طرف سے سزا میں کمی کی درخواست پر غور کرنے سے انکار کیا گیا تھا۔ بنچ نے ریماکس دئیے کہ پیراویلن اس وقت پیرول پر ہے اور اس سے پہلے انہیں تین بار پیرول دیا گیا تھا۔

واضح رہے کہ 2014 میں سپریم کورٹ نے پیراویلن کی سزائے موت کو عمر قید میں تبدیل کر دیا گیا تھا ،ملزم اے جی پیراویلن  1991 میں راجیو گاندھی کے قتل سے متعلق کیس میں عمر قید کی سزا پانے والے سات مجرموں میں سے ایک ہیں۔

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں