اپ ڈیٹ: 09 January 2023 - 07:55

پاکستانی حکومت کی اتحادی جماعت نے اپوزیشن کا ساتھ دینے کا اشارہ دیدیا

پاکستانی حکومت کی اتحادی پارٹی مسلم لیگ (ق) کا متحدہ اپوزیشن کی جانب سے وزیر اعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد سے متعلق 2 روزہ مشاورتی اجلاس ختم ہوگیا، اجلاس میں ق لیگ نے حکومت کی بجائے اپوزیشن کا ساتھ دینے کا اشارہ دیا ہے۔
خبر کا کوڈ: ۵۱۹۷
تاریخ اشاعت: 15:42 - March 14, 2022

پاکستانی حکومت کی اتحادی جماعت نے اپوزیشن کا ساتھ دینے کا اشارہ دیدیامقدس دفاع نیوز ایجنسی نے ایکس پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستانی حکومت کی اتحادی پارٹی مسلم لیگ (ق) کا متحدہ اپوزیشن کی جانب سے وزیر اعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد سے متعلق 2 روزہ مشاورتی اجلاس ختم ہوگیا، اجلاس میں ق لیگ نے حکومت کی بجائے اپوزیشن کا ساتھ دینے کا اشارہ دیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق  ق لیگ کے زیادہ تر رہنما حکومتی رویے سے نالاں ہیں، جس پر انہوں نے اپوزیشن کی پیشکش کا مثبت جواب دینے پر زور دیا ہے اور دیگر اتحادی دھڑوں کے ساتھ مل کر چلنے کا فیصلہ کیا گیا۔

اجلاس کے بعد غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے سربراہ ق لیگ چوہدری شجاعت کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم کو تندو تیز الفاظ استعمال کرنے اور سیاسی قیادت کو ایک دوسرے کے خلاف برے القابات سے گریز کرنا چاہیے۔

اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الٰہی نے اپوزیشن کی جانب جھکاؤ کا اشارہ دیتے ہوئے کہا کہ اگر حزب اختلاف کا ساتھ دیا تو وزارتوں سے مستعفی ہوں گے، اپوزیشن سے اسمبلیوں کی مدت مکمل ہونے پر اتفاق ہوا ہے جبکہ یہ بھی طے پایا کہ اسپیکر اسمبلی اپنی مدت پوری کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ اگلے دو دن حکومتی اتحادیوں سے مشاورت کے بعد آئندہ کی حکمت عملی کا اعلان مشترکہ کریں گے۔

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں