اپ ڈیٹ: 09 January 2023 - 07:55

ایرانی تیل بردار جہاز حادثہ؛ لاپتہ افراد کی تلاش جاری

چین کے مشرقی ساحل پر ایرانی تیل بردار جہاز کو پیش آنے والے حادثے میں لاپتہ 32 افراد کو تلاش کرنے کیلئے جہاں چین نے امدادی ٹیموں کو تعینات کیا ہے وہیں جنوبی کوریا نے بھی امدادی کشتیوں اور ہیلی کاپٹر کو لاپتہ افراد کی تلاش کا حکم دیا ہے۔
خبر کا کوڈ: ۵۲
تاریخ اشاعت: 16:03 - January 08, 2018

ایرانی تیل بردار جہاز حادثہ؛ لاپتہ افراد کی تلاش جاریمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ایران کا تیل بردار جہاز ایک کارگو سے ٹکراگیا جس کے نتیجے میں جہاز میں شدید نوعیت کی آگ بھڑک گئی،جہاز کا32رکنی عملہ جس میں 30 ایرانی اور2بنگلہ دیش کے شہری شامل ہیں، حادثے کے بعد لاپتہ ہیں۔

ایک غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق حادثہ چین کے مشرقی ساحل پر پیش آیا جہاں آئل سمندر میں بہہ کر کئی کلو میٹر تک پھیل گیا ہے۔

چینی حکام نے پولیس، 4 ریسکیو کشتیاں اور سمندر کی صفائی کیلئے تین چھوٹے بحری جہاز جائے حادثہ پر روانہ کر دیئے ہیں جبکہ جنوبی کوریا کی کوسٹ گارڈنے بھی عملے کی تلاش اور امداد کیلئے ایک بحری جہاز اور ایک ہیلی کاپٹر روانہ کیاہے۔

پاناما میں رجسٹرڈ سانچی نامی تیل بردار جہاز ایران سے جنوبی کوریا جارہاتھا جس کا32رکنی عملہ جس میں 30 ایرانی اور2بنگلہ دیش کے شہری شامل ہیں حادثے کے بعد لاپتہ ہیں۔جبکہ ہانگ کانگ میں رجسٹرڈ سی ایف کرسٹل نامی بحری جہاز پر21کنی وفد سوارتھا جو تمام چینی شہری تھے ،بحری جہاز میںاناج تھا جو امریکا سے آرہا تھا۔

چینی حکام کے مطابق ساحل سمندر سے 257 کلومیٹر دور ہونے والے حادثے میں ایرانی تیل بردار جہاز مکمل طور پر تباہ ہو گیا ہے۔

پیغام کا اختتام/

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں