اپ ڈیٹ: 09 January 2023 - 07:55

اقوام متحدہ میں اسلاموفوبیا کے خلاف قرارداد منظور

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے 15 مارچ کو عالمی یوم انسداد اسلاموفوبیا قرار دینے کے لئے اسلامی تعاون تنظیم " او آئی سی" کی پیش کردہ قرارداد متفقہ طور پر منظور کرلی۔
خبر کا کوڈ: ۵۲۰۹
تاریخ اشاعت: 15:49 - March 16, 2022

اقوام متحدہ میں اسلاموفوبیا کے خلاف قرارداد منظورمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے 15 مارچ کو عالمی یوم انسداد اسلاموفوبیا قرار دینے کے لئے اسلامی تعاون تنظیم " او آئی سی" کی پیش کردہ قرارداد متفقہ طور پر منظور کرلی۔ اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب منیر اکرم نے قرارداد پیش کرتے ہوئے کہا کہ اسلاموفوبیا ایک حقیقت ہےاور جنرل اسمبلی کے 193 اراکین نے نشان دہی کی کہ یہ فینومینا بڑھ رہا ہے اور اس کا ازالہ کرنا چاہیے۔
پاکستانی سفیر منیر اکرم نے ابتدائی کلمات میں کہا کہ اسلاموفوبیا کے نتائج نفرت انگیز تقریر، امتیاز اور مسلمانوں کے خلاف جرائم ہیں اور یہ دنیا کے کئی خطوں میں پھیل رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ مسلمانوں اور کمیونیٹیز کے ساتھ تفریق، دشمنی اور تشدد جیسے اقدامات ان کے انسانی حقوق کی بدترین خلاف ورزی ہے اور ان کی مذہبی آزادی اور عقائد کے خلاف ہے اور اس کے نتیجے میں اسلامی دنیا میں شدید تکلیف محسوس کی جارہی ہے۔

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں