مقدس دفاع نیوز ایجنسی نے کشمیر ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ بھارتی فوجیوں نے جموں و کشمیر کے ضلع سری نگر میں تازہ کارروائی کے دوران تین افراد کو قتل کردیا ہے۔
اطلاعات کے مطابق بھارتی فوجیوں نے سری نگر کے علاقہ نوگام میں محاصرے اور فوجی آپریشن کے دوران تین افراد کو فائرنگ کرکے ہلاک کردیا۔
بھارتی فوج نے علاقے کے تمام داخلی اور خارجی راستوں کی ناکہ بندی کر دی اور لوگوں کو گھروں سے باہر نکلنے کی اجازت نہیں دی۔ آخری اطلاعات ملنے تک علاقے میں فوجی آپیرشن جاری تھا۔ ادھر ریلوے حکام نے بانہال سے بارہمولہ تک ریل سروس کو معطل کر دیا ہے۔