اپ ڈیٹ: 09 January 2023 - 07:55

ہم دشمن کا استقامت اور بہادری کے ساتھ مقابلہ کریں گے

اسلامی جمہوریہ ایران کی فوج کے سربراہ میجر جنرل موسوی نے کہا ہے کہ ہم دشمن کا استقامت اور بہادری کے ساتھ مقابلہ کریں گے۔
خبر کا کوڈ: ۵۲۱۳
تاریخ اشاعت: 18:03 - March 17, 2022

ہم دشمن کا استقامت اور بہادری کے ساتھ مقابلہ کریں گےمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی فوج کے سربراہ میجر جنرل سید عبدالرحیم موسوی نے کہا ہے کہ ہم دشمن کا استقامت اور بہادری کے ساتھ مقابلہ کریں گے۔ میجر جنرل موسوی نے ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے 15 شعبان کو تاریخ بشریت کا امید افزا دن قراردیتے ہوئے کہا کہ  اللہ تعالی ہم سب کو امام زمانہ (عج) کی زيارت اور ان کا دیدار نصیب فرمائے۔ میجر جنرل موسوی نے کہا کہ ہم امام زمانہ (عج)  کے پیروکار ہیں۔ ہم عالمی سطح پر سعادت اور خوشبختی کے خواہاں ہیں لیکن اگر دشمن نے دین اسلام کے خلاف اور ایران کے ملکی و قومی اقتدار کے خلاف کوئی اقدام کیا تو اسے منہ توڑ جواب دیا جائے گا اور ہم دشمن کا استقامت ، بہادری اور دلیری کے ساتھ مقابلہ کریں گے۔ میجر جنرل موسوی نے ایرانی فوجی اہلکاروں کو ایمان کے اسلحہ سے مسلح قراردیتے ہوئے کہا کہ ایرانی فوجی ایمان کے ہتھیار سے مسلح ہونے کے ساتھ ساتھ آج دنیا کے پیشرفتہ ہتھیاروں سے بھی لیس ہیں اور ہم دشمن کی ہر حماقت کا منہ تو ڑجواب دینے کے لئے ہمہ وقت آمادہ ہیں۔ انھوں نے کہا کہ ہمارے پاس ایسے جوان ہیں جو حضرت علی اکبر(ع) کے پیروکار ہیں۔

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں