اپ ڈیٹ: 09 January 2023 - 07:55

امریکی صدر کی چينی صدر کو پابندیاں عائد کرنے کی دھمکی

امریکہ کے صدرجوبائیڈن نے چین کے صدر شی جین پینگ کوخبردارکرتے ہوئے کہا ہے کہ اگرچين نے یوکرائن کے معاملے پرروس کی مدد کی توچین کو پابندیوں کا سامناکرنا پڑے گا۔
خبر کا کوڈ: ۵۲۱۸
تاریخ اشاعت: 18:28 - March 19, 2022

امریکی صدر کی چينی صدر کو پابندیاں عائد کرنے کی دھمکیمقدس دفاع نیوز ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکہ کے صدرجوبائیڈن نے چین کے صدر شی جین پینگ کوخبردارکرتے ہوئے کہا ہے کہ اگرچين نے یوکرائن کے معاملے پرروس کی مدد کی توچین کو پابندیوں کا سامناکرنا پڑے گا۔ امریکی صدرجوبائیڈن نے چینی ہم منصب  شی جن پنگ سے ٹیلی فون پرگفتگومیں کہا کہ اگربیجنگ نے یوکرائن پرحملے میں روس کوچیزوں کی مدد فراہم کی تواس کے سنگين  نتائج برآمد ہوں گے۔

وائٹ ہاؤس کی جانب سے جاری بیان کے مطابق 2 گھنٹوں پرمشتمل ویڈیو کال میں  دونوں رہنماؤں نے یوکرائن کا مسئلہ  سفارتی طریقے سے حل کرنے پراتفاق کیا۔

وائٹ ہاؤس کی ترجمان کا کہنا تھا کہ چین کوجن نتائج کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے ان میں پابندیاں بھی شامل ہیں۔

چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان کا کہنا تھا کہ چینی صدرشی جن پنگ نے امریکی ہم منصب سے یوکرائن میں جاری جنگ جلد ازجلد ختم کروانے کا مطالبہ کیا۔

چینی صدرنے نیٹوممالک پرزوردیا کہ وہ مسئلے کے حل کے لئے ماسکو سے مذاکرات کریں۔شہریوں کی ہلاکت روکنے اورانسانی بحران کوپیدا ہونے سے روکنے کے لئے مذاکرات بہت ضروری ہیں۔

ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ چینی صدرشی جن پینگ نے امریکی صدرپرواضح کیا کہ چین روس اوریوکرائن کے درمیان بات چیت کی حمایت کرتا ہے۔

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں