اپ ڈیٹ: 09 January 2023 - 07:55

ایران واحد ملک ہے جو فلسطین اور فلسطینوں کا سچا حامی اور مددگار ہے

فلسطینی تنظیم جہاد اسلامی کے سکریٹری جنرل نے مقبوضہ فلسطین میں صہیونیوں کے خلاف کارروائی کی تعریف کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران واحد ملک ہے جو فلسطین اور فلسطینوں کا سچا حامی اور مددگار ہے۔
خبر کا کوڈ: ۵۲۲۸
تاریخ اشاعت: 21:50 - March 27, 2022

ایران واحد ملک ہے جو فلسطین اور فلسطینوں کا سچا حامی اور مددگار ہےمقدس دفاع نیوز ایجنسی نے العہد کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ فلسطینی تنظیم جہاد اسلامی کے سکریٹری جنرل زیاد النخالہ نے مقبوضہ فلسطین میں صہیونیوں کے خلاف فلسطینی جوان کی کارروائی کی تعریف کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران واحد ملک ہے جو فلسطین اور فلسطینوں کا سچا حامی اور مددگار ہے۔ انھوں نے کہا کہ ایران نے تمام مراحل اور مواقع میں عملی طور پر ثابت کیا ہے کہ وہ فلسطین کا سچا حامی اور مددگار ہے۔ ایران نے ہمیشہ فلسطینی عوام کی عملی طور پر حمایت کی ہے اور فلسطینیون کو اسرائیل کا مقابلہ پتھروں سے کرنے کے بجائے راکٹوں اور میزائلوں سے مقابلہ کرنے کا درس دیا ۔ انھوں نے بعض عرب ممالک کی طرف اسرائیل کے ساتھ سفارتی تعلقات قائم کرنے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ فلسطینی عوام عرب حکمرانوں کی اس خيانت اور غداری کو کبھی فراموش نہیں کریں گے۔

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں