اپ ڈیٹ: 09 January 2023 - 07:55

چین میں کل افغانستان سے متعلق ہمسایہ ممالک کے وزرائے خارجہ کا اجلاس منعقد ہوگا

چین میں کل بروز بدھ افغانستان سے متعلق ہمسایہ ممالک کے وزرائے خارجہ کی تیسری دو روزہ کانفرنس منعقد ہوگی ۔
خبر کا کوڈ: ۵۲۳۹
تاریخ اشاعت: 20:47 - March 29, 2022

چین میں کل افغانستان سے متعلق ہمسایہ ممالک کے وزرائے خارجہ کا اجلاس منعقد ہوگامقدس دفاع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق چین کی جانب سے بدھ سے شروع ہونے والی افغانستان کے معاملات پر وزرائے خارجہ کی تیسری دو روزہ کانفرنس منعقد ہوگی ۔ کانفرنس میں ایران کے وزير خارجہ بھی شرکت کریں گے۔ چینی وزیر خارجہ وانگ یی اس اجلاس کی صدارت کریں گے۔ 

کانفرنس میں ایران، پاکستان، روس، تاجیکستان، ترکمنستان اور ازبکستان کے وزیر خارجہ یا ان کے نمائندے شرکت کریں گے۔ 

چین کے صوبہ انہوئی کے شہر تن شی میں ہونے والی اس کانفرنس میں شریک ممالک کے وزرائے خارجہ افغانستان کے عبوری وزیر خارجہ امیر خان متقی سے علیحدہ علیحدہ ملاقات بھی کریں گے۔ 

چینی وزارت خارجہ کے مطابق، اجلاس میں شرکت کے لئے انڈونیشیا اور قطر کو بھی شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں