اپ ڈیٹ: 09 January 2023 - 07:55

روس نے یوکرائن میں جاری فوجی آپریشن میں پہلے مرحلے کے مقاصد حاصل کرلئے ہیں

روس کے وزیردفاع سرگئی شوئیگو نے کہا ہے کہ روس نے یوکرائن میں فوجی آپریشن کے پہلے مرحلے کے اہم مقاصد حاصل کرلئے ہیں، یوکرائن میں فوجی آپریشن کا اب اہم مقصد ڈونباس کی آزادی ہے۔
خبر کا کوڈ: ۵۲۴۴
تاریخ اشاعت: 0:08 - March 31, 2022

روس نے یوکرائن میں جاری فوجی آپریشن میں پہلے مرحلے کے مقاصد حاصل کرلئے ہیںمقدس دفاع نیوز ایجنسی نے روسیا الیوم کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ روس کے وزیردفاع سرگئی شوئیگو نے کہا ہے کہ روس نے یوکرائن میں فوجی آپریشن کے پہلے مرحلے کے اہم مقاصد حاصل کرلئے ہیں، یوکرائن میں فوجی آپریشن کا اب اہم مقصد ڈونباس کی آزادی ہے۔ روسی حکام سے خطاب میں سرگئی شوئیگو کا کہنا تھا کہ یوکرائن کی فوجی صلاحیت میں شدید کمی آئی ہے، یوکرائن کے پاس اب فضائی فورس نہیں ہے۔ انھوں نے کہا کہ اگر نیٹو نے یوکرائن کو طیارے اور فضائی دفاع سامان فراہم کیا تو روس اس کا مناسب جواب دے گا۔روسی وزیر دفاع نے دعویٰ کیا کہ گذشتہ دو ہفتوں میں یوکرائن میں چھ سو کرائے کے غیر ملکی فوجی مارے گئے ہیں۔ اس نے کہا کہ یوکرائن داعش دہشت گردوں کا اڈا بھی بن گيا ہے۔

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں