اپ ڈیٹ: 09 January 2023 - 07:55

پاکستانی فوج کے 6 اہلکار اور 3 دہشت گرد ہلاک

پاکستانی سکیورٹی فورسز نے صوبہ خیبرپختونخوا کے ضلع ٹانک میں ملٹری کمپاؤنڈ میں وہابی دہشت گردوں کے داخلے کی کوشش ناکام بنا دی، اس جھڑپ میں 6 فوجی اہلکار اور 3 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔
خبر کا کوڈ: ۵۲۵۰
تاریخ اشاعت: 17:31 - March 31, 2022

پاکستانی فوج کے 6 اہلکار اور 3 دہشت گرد ہلاکمقدس دفاع نیوز ایجنسی پاکستانی سکیورٹی فورسز نے صوبہ خیبرپختونخوا کے ضلع ٹانک میں ملٹری کمپاؤنڈ میں وہابی دہشت گردوں کے داخلے کی کوشش ناکام بنا دی، اس جھڑپ میں 6 فوجی اہلکار اور 3 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات (آئی ایس پی آر) کے مطابق فائرنگ کے شدید تبادلے میں پاک فوج کے 6 جوان ہلاک ہوگئے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں نوشہرو فیروز کے 48 سالہ صوبیدار میجر شیر محمد، خیرپور کے 39 سالہ نائب صوبیدار زبید، راولپنڈی کے 39 سالہ حوالدار سہیل، ٹنڈوالہ یار کے 36 سالہ لانس نائیک غلام، خیرپور کے 32 سالہ سپاہی مسکین علی اور سکھر کے 37 سالہ سپاہی میر محمد شامل ہیں۔

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں