اپ ڈیٹ: 09 January 2023 - 07:55

قرآن مجید دین اسلام کا ابدی اور جاویدانی معجزہ ہے/ غفلت بہت بڑی بلا ہے

رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے حسینیہ امام خمینی میں محفل انس باقرآن میں شامل افراد سے خطاب کرتے ہوئے فرمایا: قرآن مجید دین اسلام کا ابدی اور جاویدانی معجزہ ہے۔
خبر کا کوڈ: ۵۲۵۸
تاریخ اشاعت: 17:00 - April 04, 2022

قرآن مجید دین اسلام کا ابدی اور جاویدانی معجزہ ہے/ غفلت بہت بڑی بلا ہےمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق حسینیہ امام خمینی (رہ) میں قائد معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای کی موجودگی میں محفل انس با قرآن منعقد ہوئی ۔ جس میں ایران کے ممتاز قاریوں نے قرآن مجید کی تلاوت کا شرف حاصل کیا۔ قاریوں کی تلاوت کے بعد قائد معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے محفل انس باقرآن میں شریک افراد سے خطاب کرتے ہوئے فرمایا:  قرآن مجید دین اسلام کا ابدی اور جاویدانی معجزہ ہے۔

قائد معظم انقلاب اسلامی نے اللہ تعالی کی مہمانی میں وارد ہونے اور اللہ تعالی کی دعوت کو اجابت کرنے کے لئے انسان کےبلند ہمت ہونے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے فرمایا: اگر ہم اللہ تعالی کی ضیافت میں وارد ہونے میں کامیاب ہوجائیں تو اس سے بالا تر چیز کا تصور ممکن نہیں ہے۔

قائد معظم انقلاب اسلامی نے رمضان المبارک کی عظیم برکتوں اور نعمتوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے فرمایا: اللہ تعالی کی بے نظیر نعمتیں اس کے تقرب کا بہترین ذریعہ ہیں۔

قائد معظم انقلاب اسلامی نے آیات قرآن میں لفظ " ذکر " کی طرف اشارہ کرتے ہوئے فرمایا: ذکر بھی قرآن مجید کا ایک نام ہے جو یادہانی اور تذکر  کے معنی میں ہے اور یہ غفلت کے مقابلے میں ہے کیونکہ غفلت بہت بڑی بلا ہے۔

قائد معظم انقلاب اسلامی نے قرآن مجید کو پیغمبر اسلام کا جاویدانی معجزہ قراردیتے ہوئے فرمایا: قرآن مجید  ہر دور میں انسان کی فردی، اجتماعی ، معنوی  اور حاکمیتی زندگی کے تمام پہلوؤں پر محیط رہا ہے۔ قرآن مجید دین اسلام کا ابدی اور جاویدانی معجزہ ہے۔

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں