اپ ڈیٹ: 09 January 2023 - 07:55

ہندوستان میں ضمنی الیکشن کےنتائج

ہندوستان کی ریاست مدھیہ پردیش ضمنی الیکشن کے ابتدائی نتائج کے مطابق کولارس میں کانگریس کو سبقت تو مونگاولی میں بی جے پی امیدوار معمولی آگے ہیں۔
خبر کا کوڈ: ۵۲۶
تاریخ اشاعت: 9:54 - February 28, 2018

ہندوستان میں ضمنی الیکشن کےنتائجمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی بین الاقوامی رپورٹر رپورٹ کے مطابق مدھیہ پردیش کے شیوپوری ضلع کے کولارس اور اشوک نگر ضلع کے مونگاؤلی اسمبلی کے ضمنی انتخابات کے ووٹوں کی گنتی صبح 8 بجے سخت سیکورٹی انتظامات کے درمیان شروع ہو گئی۔

ابتدائی رجحانات میں کولارس سے کانگریس کے امیدوار آگے چل رہے ہیں جبکہ مونگاولی میں بی جے پی کی امیدوار کو معمولی سبقت حاصل ہے تاہم بازی کسی بھی وقت پلٹ سکتی ہے ۔

سرکاری ذرائع کے مطابق کولارس میں 22 اور مونگاؤلی میں 13 امیدواروں کی  سیاسی قسمت کا فیصلہ ہوگا۔

کولارس میں ووٹوں کی گنتی سرکاری آئی ٹی آئی کالج اورمونگاؤلی کے ووٹوں کی گنتی اشوک نگر واقع گورنمنٹ نہرو ڈگری کالج میں ہو رہی ہے۔ سب سے پہلے ڈاک ووٹوں کی گنتی شروع ہوئی۔ تمام ووٹوں کی گنتی کی ویڈیوگرافی کروائی جارہی ہے۔

پیغام کا اختتام/ 

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں