اپ ڈیٹ: 09 January 2023 - 07:55

عراق اپنی سرزمین اپنے ہمسایہ ممالک کے خلاف استعمال کرنے کی اجازت نہیں دےگا

عراق کے وزیر خارجہ فواد حسین نے ایرانی وزير خارجہ امیر عبداللہیان کے ساتھ ملاقات میں کہا ہے کہ عراق اپنی سرزمین اپنے ہمسایہ ممالک کے خلاف استعمال کرنے کی اجازت نہیں دےگا۔
خبر کا کوڈ: ۵۳۰۴
تاریخ اشاعت: 16:13 - April 14, 2022

عراق اپنی سرزمین اپنے ہمسایہ ممالک کے خلاف استعمال کرنے کی اجازت نہیں دےگامقدس دفاع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق عراق کے وزیر خارجہ فواد حسین نے ایرانی وزير خارجہ امیر عبداللہیان کے ساتھ ملاقات میں کہا ہے کہ عراق اپنی سرزمین اپنے ہمسایہ ممالک کے خلاف استعمال کرنے کی اجازت نہیں دےگا۔

عراق کے وزير خارجہ ایک اعلی وفد کے ہمراہ تہران کے دورے پر ہیں ۔ جہاں انھوں نے ایرانی وزیر خارجہ کے ساتھ ملاقات میں دو طرفہ تعلقات، علاقائی اور عالمی امور کے بارے میں تبادلہ خیال کیا۔

اس ملاقات میں ایرانی وزير خارجہ نے عراق اور ایران کے درمیان تجارت کو اہم قراردیتے ہوئے کہا کہ تجارت کے سلسلے میں بنیادی موضوعات پر توجہ مبذول کی جارہی ہے جس میں بصرہ شلمچہ ریلوے لائن کا منصوبہ بھی شامل ہے۔

امیر عبداللہیان نے کہا کہ امریکہ، اسرائيل اور دہشت گردوں کی طرف سے ایرانی سرحد کو لاحق خطرات کو ایران کبھی برداشت نہیں کرےگا۔  ایران اپنی سرحدوں پر عدم استحکام پیدا کرنے کی اجازت نہیں دےگا۔

عراقی وزیر خارجہ فواد حسین نے کہا کہ ایران نے عراق سے دہشت گردی کے خاتمہ کے سلسلے میں اہم کردار ادا کیا ہم ایران کے تعاون کا شکریہ ادا کرتے ہیں اور یقین دلاتے ہیں کہ عراق کی سرزمین ہمسایہ ممالک کے خلاف استعمال کرنے کی کسی کو اجازت نہیں دی جائےگی دونوں ممالک کی سکویرٹی ایکدوسرے سے وابستہ ہے۔

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں