اپ ڈیٹ: 09 January 2023 - 07:55

راجہ پرویز اشرف پاکستان کی قومی اسمبلی کے اسپیکر منتخب

پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما اور سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف بلامقابلہ اسپیکر قومی اسمبلی منتخب ہوگئے۔
خبر کا کوڈ: ۵۳۱۰
تاریخ اشاعت: 15:03 - April 16, 2022

راجہ پرویز اشرف پاکستان کی قومی اسمبلی کے اسپیکر منتخبمقدس دفاع نیوز ایجنسی نے ایکسپریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما اور سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف بلامقابلہ اسپیکر قومی اسمبلی منتخب ہوگئے۔

اطلاعات کے مطابق پیپلز پارٹی کے رہنما راجہ پرویز اشرف نے اسپیکر قومی اسمبلی بننے کے لیے کاغذات نامزدگی جمع کرائے، ان کے مدمقابل کسی نے بھی کاغذات نامزدگی جمع نہیں کرائے جس کے سبب راجہ پرویز اشرف بلامقابلہ اسپیکر قومی اسمبلی منتخب ہوگئے۔

راجہ پرویز اشرف کے تجویز اور تائید کنندہ خورشید شاہ اور نوید قمر تھے، اسپیکر قومی اسمبلی کے لیے کسی اور نے کاغذات نامزدگی جمع نہیں کروائے۔

ادھر وزیراعظم شہباز شریف نے اتحادیوں کو آج افطار ڈنر پر مدعو کیا ہے جس میں وفاقی کابینہ کا حتمی فیصلہ کیا جائے گا۔ افطار ڈنر میں تمام اتحادی جماعتوں کے سربراہان شریک ہوں گے۔

ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ کی تشکیل کے لیے قائم خصوصی کمیٹی نے اپنی رپورٹ وزیراعظم شہباز شریف کو پیش کردی ہے۔ رپورٹ کے مطابق مسلم لیگ ن کو 13، پیپلزپارٹی کو 10 اور جے یو آئی ف کو 3 وزارتیں دینے کا فیصلہ ہوا ہے۔

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں