اپ ڈیٹ: 09 January 2023 - 07:55

ایران اور چین کے وزراء دفاع کی ملاقات/ امریکہ دنیا میں عدم استحکام پیدا کرنے کا ذمہ دار

چین کے وزير دفاع ، اسلامی جمہوریہ ایران کے دورے پر ہیں، جہاں دونوں ممالک کے وزراء دفاع نے دو طرفہ تعلقات اور عالمی مسائل کے بارے میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ہےکہ امریکہ دنیا میں عدم استحکام پیدا کررہا ہے۔
خبر کا کوڈ: ۵۳۵۴
تاریخ اشاعت: 15:02 - April 28, 2022

ایران اور چین کے وزراء دفاع کی ملاقات/ امریکہ دنیا میں عدم استحکام پیدا کرنے کا ذمہ دارمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق چین کے وزير دفاع جنرل وی فینگ ہی، اسلامی جمہوریہ ایران کے دورے پر ہیں، جہاں دونوں ممالک کے وزراء دفاع نے دو طرفہ تعلقات اور عالمی مسائل کے بارے میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ہےکہ امریکہ دنیا میں عدم استحکام پیدا کررہا ہے۔

ایرانی وزیر دفاع جنرل محمد رضا آشتیانی نے اس ملاقات میں ایران کے ہمسایہ اور ایشیائی ممالک کے ساتھ تعلقات کو فروغ دینے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ہمسایہ اور ایشیائی ممالک کے ساتھ تعلقات کو فروغ دینا ایران کی خارجہ پالیسی کی ترجیحات میں شامل ہے۔ ایرانی وزیر دفاع نے ایران اور چین کے گہرے دوستانہ تعلقات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ایران چین کے ساتھ تمام شعبوں میں تعلقات کو فروغ دینے کا خواہاں ہے۔ ایرانی وزیر دفاع نے علاقائی اور عالمی سطح پر امریکہ کے تسلط پسندانہ اقدامات پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ عالمی سطح پر عدم استحکام پیدا کررہا ہے۔

چین کے وزیر دفاع وی فینگ ہی نے بھی تہران کے دورے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایران اور چین کے باہمی تعلقات تاریخی ہیں ، چین ایران کے ساتھ  دفاعی اور اسٹراٹیجک تعلقات کو فروغ دینے کا خواہاں ہے۔ چينی وزیر دفاع نے عالمی سطح پر امریکی جنگوں اور دہشت گردی کے فروغ کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ دنیا میں کشیدگی ، عدم استحکام اور بحران پیدا کررہا ہے اور اپنی منہ زور اور تسلط پسندانہ پالیسیوں پر گامزن ہے۔  امریکہ کی تسلط پسندانہ پالیسیوں کا مقابلہ بہت ضروری ہے۔چینی وزير دفاع نے اس ملاقات میں  ایران کے وزير دفاع کو دورہ چین کی دعوت بھی دی۔

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں