اپ ڈیٹ: 09 January 2023 - 07:55

ایرانی عوام نے امریکا اور برطانیہ کو ایک بار پھر منہ توڑ جواب دیا ہے، رہبر انقلاب اسلامی

رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے فرمایا کہ ایک بار پھر ایرانی عوام نے پوری طاقت سے امریکا اور برطانیہ کو منہ توڑ جواب دیا ہے اور انہیں واضح پیغام دیا ہے کہ اس بار بھی تم کچھ نہیں کر سکے اور آئندہ بھی کچھ نہیں کر سکو گے۔
خبر کا کوڈ: ۵۴
تاریخ اشاعت: 19:55 - January 09, 2018

ایرانی عوام نے امریکا اور برطانیہ کو ایک بار پھر منہ توڑ جواب دیا ہے، رہبر انقلاب اسلامیمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق قم کے ہزاروں شہریوں نے انیس دے مطابق نو جنوری انیس سو اٹھہتر میں قم کے عوام کی انقلابی تحریک کی سالگرہ کی مناسبت سے منگل کو رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای سے ملاقات کی- 

اس موقع پر اپنے خطاب میں رہبر انقلاب اسلامی نے ایران کے حالیہ واقعات کے پہلوؤں پر روشنی ڈالتے ہوئے فرمایا کہ انٹلیجنس کے قرائن و شواہد سے اس بات کی نشاندہی ہوتی ہے کہ ان منظم ہنگاموں اور ان کی منصوبہ بندی میں ایک مثلث سرگرم تھا-

آپ نے ایرانی عوام کے جائز مطالبات سے غلط فائدہ اٹھانے کی دشمنوں کی سازشوں کے مختلف پہلوؤں پر روشنی ڈالتے ہوئے فرمایا کہ حالیہ واقعات میں ملوث مثلث یا تکون کا ایک سر امریکا اور صیہونی حکومت کی شکل میں تھا جنھوں نے ان واقعات اور ہنگاموں کی منصوبہ بندی تھی اور اس پر انہوں نے کئی مہینے سے کام کیا تھا اور ان کا پروگرام تھا کہ ہنگاموں کو چھوٹے شہروں سے شروع کریں اور پھر انہیں دارالحکومت تک پہنچائیں-

رہبر انقلاب اسلامی نے فرمایا کہ اس مثلث یا تکون کا دوسرا جز خلیج فارس کی ایک مالدار حکومت تھی جس نے اس پوری منصوبہ بندی کا خرچ اٹھایا اور اس مثلث یا تکون کا تیسرا عمودی حصہ وہ ایجنٹ اور آلہ کار تھے جو انسانوں کا قتل کرنے والی منافقین کی دہشت گرد تنظیم سے وابستہ ہیں اور اس کے لئے انہیں مہینوں قبل سے تیار کیا گیا تھا-

رہبر انقلاب اسلامی نے دشمنوں کے ذرائع ابلاغ کے بعض پروپیگنڈوں کا بھی ذکر کرتے ہوئے فرمایا کہ ایران میں ہنگاموں کی منصوبہ بندی اور ان ہنگاموں کو برپا کرنے کے لئے ایران کے پڑوس میں دو اڈے یا بیس  بنائے گئے تھے ان میں سے ایک بیس سائبر اسپیس کے ذریعے کارروائیاں آگے برھانے کے لئے تھا اور دوسرا اڈہ  ہنگامے اور بلوے کرانے کے لئے تھا اور دونوں ہی اڈوں کو امریکی اور صیہونی چلا رہے تھے اور اپنی کامیابی کا انہیں پورا یقین بھی ہو گیا تھا-

رہبر انقلاب اسلامی نے ہنگاموں کے لئے دی گئی کال اور دعوت کی جانب بھی اشارہ کرتے ہوئے فرمایا کہ اس میں پہلے مہنگائی کے خلاف نعرہ دیا گیا تاکہ اس کے ذریعے لوگوں کو سڑکوں پر نکالیں اور کچھ لوگ مہنگائی کے خلاف سڑکوں پر نکل بھی آئے لیکن جیسے ہی انہوں نے دیکھا کہ نعرہ اور مقصد تبدیل ہو گیا ہے تو لوگوں نے خود کو ان ہنگاموں سے الگ کر لیا-

آیت  اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے امریکی حکمراں ٹولے کو مخاطب کرتے ہوئے تین اہم نکات پر زور دیا اور فرمایا کہ حالیہ واقعات میں بھی تمہارا سر پتھر سے جا ٹکرایا اور تم ناکام ہو گئے اور اگر آئندہ بھی ایسی غلطی کرو گے تو پھر تمہیں شکست کا منہ دیکھنا پڑے گا۔

دوسرے یہ کہ پچھلے چند روز کے دوران تم نے ایران کو جو نقصان پہنچایا ہم اس کا بدلہ لئے بغیر نہیں رہیں گے اور تیسرے یہ کہ تمہارے پاگل پن کا ہر حال میں جواب دیا جائے گا-

رہبر انقلاب اسلامی نے زور دے کر فرمایا کہ ایرانی عوام کے دشمنوں کے خلاف ایرانی عوام کی جنگ، ایران کے دشمنوں کے خلاف ایران کی جنگ اور دشمنان اسلام کے خلاف اسلام کی جنگ پچھلے چالیس برسوں کی طرح آئندہ بھی جاری رہے گی لیکن اس درمیان ایرانی حکام کو عوام کے مسائل و مشکلات سے غافل نہیں ہونا چاہئے۔

رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے فرمایا کہ ایک بار پھر ایرانی عوام نے پوری طاقت سے امریکا اور برطانیہ کو منہ توڑ جواب دیا ہے اور انہیں واضح پیغام دیا ہے کہ اس بار بھی تم کچھ نہیں کر سکے اور آئندہ بھی کچھ نہیں کر سکو گے۔

  رہبرانقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے فرمایا کہ اسلامی انقلاب نے ایران میں دشمن کی جڑیں کاٹ کر پھینک دیں اسی لئے دشمن مسلسل انقلاب سے بدلہ لینے کی کوشش کرتا ہے اور ہر بار اس کو ناکامی کا منہ دیکھنا پڑتا ہے-

رہبرانقلاب اسلامی نے اسلامی نظام اور انقلابی اقدار کی حمایت میں پچھلے چند روز کے دوران ایرانی عوام کے ذریعے نکالی گئیں شاندار ریلیوں کی جانب اشارہ کرتے ہوئے فرمایا کہ ایرانی عوام نے اس بار بھی امریکا، برطانیہ اور لندن میں بیٹھے ہوئے عناصر کو پوری طاقت کے ساتھ منہ توڑ جواب دیا ہے۔

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں