اپ ڈیٹ: 09 January 2023 - 07:55

مسئلہ کشمیر کو افہام و تفہیم سے حل کرنے پر تاکید

ہندوستان کے وزیراعظم نریندرمودی سے محبوبہ مفتی نے ملاقات کی اورکشمیرکی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔
خبر کا کوڈ: ۵۴۲
تاریخ اشاعت: 9:13 - March 01, 2018

مسئلہ کشمیرکو افہام و تفہیم سے حل کرنے پر تاکیدمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر کی وزیراعلیٰ محبوبہ مفتی نے بدھ کی شام وزیراعظم نریندرمودی کے ساتھ ملاقات کی۔ سرکاری ترجمان کے مطابق میٹنگ کے دوران وزیراعلیٰ نے وزیراعظم کو کشمیر کی مجموعی صورتحال کے بارے میں آگاہ کیا۔

محترمہ مفتی نے وزیراعظم سے کہا کہ کشمیر کے عوام پچھلی کئی دہائیوں کے نامساعد حالات سے بُری طرح سے متاثر ہورہے ہیں۔

محبوبہ مفتی نے سرحدوں پر تشدد کے حالیہ بڑھتے واقعات کے بارے میں وزیراعظم کو آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ اس کی وجہ سے ہزاروں لوگوں کو اپنے گھر بار چھوڑنے کے ساتھ ساتھ اپنے معمول کا کام کاج چھوڑنا پڑا ہے۔

وزیر اعلیٰ نے کہا کہ وقت کی ضرورت ہے کہ تشدد اور غیر یقینی صورتحال اور تناؤ کو کم کیا جانا چاہئے اور افہام و تفہیم کے راستے کو اپنایا جانا چاہئے جس کا نظریہ موجودہ حکومت کے ایجنڈا آف الائنس میں بھی درج ہے تا کہ ریاست اور برصغیر میں دیرپا امن کے قیام کو یقینی بنایا جاسکے۔

پیغام کا اختتام/ 

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں