اپ ڈیٹ: 09 January 2023 - 07:55

عمران خان نے اپنے قتل کی سازش کرنے والوں کے نام ویڈیو میں ریکارڈ کروادیئے

پاکستان کے سابق وزیر اعظم اور تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ مجھے جان سے مار دینے کی سازش تیار کی جارہی ہے اس لیے میں نے ایک ویڈیو پیغام ریکارڈ کرا کے محفوظ جگہ پر رکھ دیا ہے ۔
خبر کا کوڈ: ۵۴۲۰
تاریخ اشاعت: 0:49 - May 16, 2022

عمران خان نے اپنے قتل کی سازش کرنے والوں کے نام ویڈیو میں ریکارڈ کروادیئےمقدس دفاع نیوز ایجنسی نے ایکس پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے سابق وزیر اعظم اور تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ مجھے جان سے مار دینے کی سازش تیار کی جارہی ہے اس لیے میں نے ایک ویڈیو پیغام ریکارڈ کرا کے محفوظ جگہ پر رکھ دیا ہے اور اگر مجھے کچھ ہوا تو ویڈیو عوام کے سامنے پیش کیا جائے گا جس میں سازش کرنے والے تمام افراد کے نام ہوں گے۔  عمران خان نے سیالکوٹ میں عوامی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میں نے ساڑھے 3 سال میں پوری کوشش کی جو 30 سال سے ملک کو لوٹ رہے تھے انہیں سزا دوں۔ انہوں نے کہا کہ چاہتا ہوں کہ مجھے کچھ ہوا تو عوام کو پتا چل جائے کہ کون کون لوگ میرے خلاف سازش کررہے تھے۔

عمران خان نے کہا کہ میرے خلاف بند کمروں میں ملک سے باہر اور اندر سازش ہورہی ہے، چند دن پہلے مجھے علم ہوچکا ہے سازش ہورہی ہے کہ میری جان لے لی جائے گی، میں نے ویڈیو میں پلاننگ کرنے والے سب کے نام لیے ہیں، انہوں نے سمجھا ہے کہ میں ان کی راہ میں رکاوٹ ہوں اس لیے ہٹانا چاہتے ہیں۔

پاکستان کے سابق وزیر اعظم نے کہا کہ جنہوں نے انصاف کرنا تھا وہ کرپشن کو برا نہیں سمجھتے تھے، اگر ہم سب ایک قوم بن کر نہیں نکلے تو ہمارے بچوں کا کوئی مستقبل نہیں ہوگا اس لیے اسلام آباد کی جانب مارچ کے لیے گرمی اور راستوں کی ساری رکاوٹیں نظر انداز کرکے پہنچیں۔

انہوں نے پاکستانی عدلیہ کو مخاطب کرکے کہا کہ میں بڑی عاجزی سے ایک سوال کرتا ہوں کہ ’آپ کو بڑا خطرہ محسوس ہوا عمران سے، آپ نے رات 12 بجے عدالت کھول دی لیکن اربوں روپے کرپشن کرنے والوں کے لیے عدالتوں کے دروازے کیوں نہیں کھولے گئے، آپ کے سامنے ادارے تباہ ہو رہے ہیں اور ایسا ہونے سے دراصل ملک تباہ ہورہا ہے۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ ہمارے دور میں برصغیر میں سب سے زیادہ روزگار پاکستان میں ملا، 29 فیصد ہماری ایکسپورٹ بڑھی، چار فصلوں کی ریکارڈ پیداوار ہوئی جب انہوں نے سازش کرکے ہماری حکومت گرائی تب پاکستان ترقی کررہا تھا، 2004 کے بعد سے زیادہ صنعتی پیداوار ہمارے دور میں ہوئی تھی، جب یہ چور آئے ہیں ڈالر 195 پر پہنچ گیا اور اسٹاک ایکسچینج بیٹھ گیا۔

عمران خان نے کہا کہ وزیر اعظم شہباز شریف اور وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شریف پر 24 ارب روپے کے ایف آئی اے کے کیسز ہیں، ایف آئی اے کے ڈاکٹر رضوان کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں کہ جس نے بہادری کا مظاہرہ کیا اور چپڑاسی اور ملازمین کے اکاؤنٹس سے اربوں روپے برآمد کیے، حمزہ شہباز نے ڈاکٹر رضوان پر شدید دباؤ ڈالا اور وہ حرکت قلب بند ہونے کی وجہ سے جاں بحق ہوگئے۔

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں