اپ ڈیٹ: 09 January 2023 - 07:55

صیہونی فوج کی فائرنگ سے فلسطینی نوجوان شہید

مغربی کنارے کے پناہ گزین کیمپ جنین میں غاصب صیہونی فوج نے چھاپہ مار کارروائی کے دوران ایک فلسطینی نوجوان امجد فائز کو شہید کردیا جب کہ دوسرا نوجوان شدید زخمی ہے۔
خبر کا کوڈ: ۵۴۵۱
تاریخ اشاعت: 17:36 - May 22, 2022

صیہونی فوج کی فائرنگ سے فلسطینی نوجوان شہیدمقدس دفاع نیوز ایجنسی نے فلسطین الیوم کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ مغربی کنارے کے پناہ گزین کیمپ جنین میں غاصب اسرائیلی فوج نے چھاپہ مار کارروائی کے دوران ایک فلسطینی نوجوان امجد فائز کو شہید کردیا جب کہ دوسرا نوجوان شدید زخمی ہے۔ اطلاعات کے مطابق مغربی کنارے میں جنین کے علاقے میں واقع پناہ گزین کیمپ میں اسرائیلی فوج نے چھاپہ مار کارروائی کی جس کے دوران اسرائیلی فوج نے 2 نوجوانوں پر فائرنگ کردی۔

فائرنگ کے نتیجے میں 17 سالہ فلسطینی نوجوان موقع پر شہید ہوگیا جب کہ دوسرے کو شدید زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا جہاں اس کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے۔ واضح رہے کہ فلسطینیوں پر اسرائیلی بربریت کا سلسلہ جاری ہے اور عرب حکمراں خاموش تماشائي بنے ہوئے ہیں۔

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں