اپ ڈیٹ: 09 January 2023 - 07:55

قطر کی وزارت خارجہ میں بهارت سفیر طلب/ گستاخانہ بیان پراحتجاجی مراسلہ پیش

بھارتی حکمراں جماعت بی جے پی کی ترجمان کی جانب سے دین اسلام سے متعلق گستاخانہ بیان دینے پر خلیجی ریاست قطر نے بھارت کے سفیر کو دفتر خارجہ طلب کرکے احتجاجی مراسلہ پیش کیا ہے۔
خبر کا کوڈ: ۵۵۱۰
تاریخ اشاعت: 21:37 - June 06, 2022

قطر کی وزارت خارجہ میں بهارت سفیر طلب/ گستاخانہ بیان پراحتجاجی مراسلہ پیشمقدس دفاع نیوز ایجنسی نے الجزیرہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ بھارتی حکمراں جماعت بی جے پی کی ترجمان کی جانب سے دین اسلام سے متعلق گستاخانہ بیان دینے پر خلیجی ریاست قطر نے بھارت کے سفیر کو دفتر خارجہ طلب کرکے احتجاجی مراسلہ پیش کیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق قطر کی وزارت خارجہ نے  بھارتی سفیر کو گستاخانہ بیان پر احتجاجی مراسلہ دیا ہے۔  قطر کی وزارت خارجہ کا مزید کہنا ہے کہ بھارتی حکمراں جماعت کی ترجمان کے بیان کی سختی سے مذمت کرتے ہیں۔ 

واضح رہے کہ بی جے پی ترجمان نوپور شرما نے بھارتی چینل پر اسلام سے متعلق گستاخانہ گفتگو کی تھی۔ ادھر ایران کی ووارت خارجہ نے بھی ہندوستانی سفیر کو وزارت خارجہ میں طلب کرکے اسلامی مقدسات کی توہین پر شدید احتجاج کیا ہے۔

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں