اپ ڈیٹ: 09 January 2023 - 07:55

ایرانی وزیر خارجہ کا بھارتی وزارت خارجہ میں شاندار استقبال

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ امیر عبداللہیان اعلی وفد کے ہمراہ ہندوستان پہنچ گئے ہیں جہاں ہندوستانی وزارت خارجہ کے حکام نے ان کا شاندار استقبال کیا ہے۔
خبر کا کوڈ: ۵۵۱۶
تاریخ اشاعت: 23:06 - June 08, 2022

ایرانی وزیر خارجہ کا بھارتی وزارت خارجہ میں شاندار استقبالمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان اعلی وفد کے ہمراہ ہندوستان پہنچ گئے ہیں جہاں ہندوستانی وزارت خارجہ کے حکام نے ان کا شاندار استقبال کیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق ایرانی وزیر خارجہ امیر عبداللہیان ، ہندوستانی وزير خارجہ کی سرکاری دعوت پر ہندوستان پہنچے ہیں جہاں وہ ہندوستانی وزیر خارجہ ایس جے شنکراور دیگر اعلی حکام کے ساتھ  باہمی تعاون اور عالمی امور کے بارے میں تبادلہ خیال کریں گے۔ ایرانی وزیر خارجہ دہلی کے علاوہ ممبئی اور حیدر آباد کا دورہ بھی کریں گے۔ ذرائع کے مطابق ایرانی وزیر خارجہ بھارت کے سیاسی حکام کے علاوہ  بھارت کی مذہبی شخصیات کے ساتھ بھی گفتگو اور تبادلہ خیال کریں گے۔

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں